قانون حاکم ہوتا تو نواز شریف شہباز شریف سلاخوں کے پیچھے ہوتے، علامہ ناصر مہدی

26 اگست 2014

وحدت نیوز (لاہور) الیکشن کمیشن کے سابق سیکرٹری کا بیان الیکشن دھاندلی کا منہ بولتا ثبوت ہے افضل خان کے بیان کے بعد نام نہاد جمہوریت اوربھاری مینڈیٹ کاراز کھل گیا ہے جوائنٹ جے آئی ٹی کی رپورٹ کو کیوں منظر عام پر نہیں لایا جا رہا ؟اگر حکومت پنجاب قتل کی واردات میں ملوث نہیں تو شہدا کے گھرو ں میں جا کر بھاری رقوم کی پیشکش کیو ں کی جا رہی ہے ۔ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین واہگہ ٹاوُن کے سیکرٹری جنرل علامہ ناصر مہدی نے دوسرے روز لاہور پریس کلب کے سامنے دیے گئے دھرنے سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔

 

انہوں نے کہا کہ حکمرانوں کے لیے تمام راستے بند ہو تے جا رہے ہیں اور عنقریب یہ حکمران اپنے انجام کو پہنچ جائیں گئے ،انہوں نے کہا کہ حکومت عوامی سمندر کے سامنے نہیں ٹھہر نہیں پائے گی دھرنے کے شر کاء سے خطاب کرتے ہوئے سنی اتحاد کونسل کے رہنما مفتی محمد حبیب قادری نے کہا کہ لاہور دھرنے میں شرکاء کی تعداد روز بروز بڑھ رہی ہے اور ہمارے دھرنے حکمرانوں کی بربادی تک جاری رہیں گے۔انہوں نے کہا کہ حکومت پولیس کی سرپرستی میں لشکر جھنگوی کے دہشت گردوں کے ذریعے ہمارے کارکنوں پر حملے کروا رہی ہے جس کی شدید مذمت کرتے ہیں ۔انتظامیہ  دہشت گردوںکی سرپرستی سے باز آجائیں،دھرنے سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان عوامی تحریک کے رہنما مفتی ممتاز حسین صدیقی نے کہا کہ سپریم کو رٹ آف پاکستان کے فیصلے نے بنیادی انسانی حقوق پر سوالیہ نشان لگا دیا ہے ملک کے اعلیٰ اختیاراتی ادارے کا سیاسی معاملات میں دخل اندازی لمحہ فکریہ ہے!کیا عدلیہ بچاؤ تحریک اسی شاہراہ دستور پر احتجاج نہیں کرتے رہے؟پرامن مظاہرین اپنے حق کے لئے وہاں بیٹھے ہیں جنہوں نے سپریم کورٹ پر حملہ کیا آج انہی کے حق میں اعلیٰ عدالتوں کے فیصلے لوگ نہت کچھ سوچنے پر مجبور ہیں، سنی اتحاد کونسل،اور عوامی تحریک کے راہنماؤں مفتی نذیر خاں،رانا محمد حسیب قادری،مفتی محمد علی نقشبندی اور دیگر نے بھی خطاب کیا دھرنے میں شرکاء نے لبیک یا حسین  اور گو نواز گو کے نعرے لگاتے رہے دھرنا رات گئے تک جاری رہا۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree