Print this page

مجلس وحدت مسلمین کے رہنماؤں کی شیعہ علماء کونسل کے رہنما مجاہد عباس گردیزی کے دادا کی وفات پر اظہار تعزیت اور فاتحہ خوانی کی

26 اگست 2015

وحدت نیوز (ملتان) مجلس وحدت مسلمین کے وفد کی شیعہ علماء کونسل ملتان کے ڈویژنل صدر علامہ سید مجاہد عباس گردیزی سے ملاقات اور اُن کے دادا علامہ سید طالب حسین گردیزی کی وفات پر تعزیت کا اظہار اور فاتحہ خوانی کی، مجلس وحدت مسلمین کے وفد کی قیادت پنجاب کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل علامہ سید اقتدارحسین نقوی نے کی، جبکہ وفد میں ضلعی سیکرٹری جنرل علامہ قاضی نادر حسین علوی اور ڈپٹی سیکرٹری جنرل محمد عباس صدیقی بھی موجود تھے۔ مجلس وحدت مسلمین کے رہنماؤں نے اس موقع پر علامہ سید طالب حسین گردیزی کی ملی اور قومی خدمات کو خراج عقیدت پیش کیا اور کہا کہ’’ ایک عالم کی موت پورے عالم کی موت ہے‘‘،علامہ صاحب نے پوری زندگی ترویج مذہب آل محمد میں بسر کی ، مرحوم ایک مخلص، محب وطن اور فرض شناس عالم دین تھے، اس موقع پر علامہ سید مجاہد عباس گردیزی نے بھی نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

مماثل خبریں

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree