ملت تشیع کے افراد کی گرفتاری راولپنڈی پولیس کی یک طرفہ کاروائی ہے، ایم ڈبلیوایم راولپنڈی

18 مارچ 2014

وحدت نیوز(راولپنڈی) مجلس وحدت مسلمین ضلع راولپنڈی کے زیر اہتمام اسیران سانحہ عاشورہ کی بلا جواز گرفتاری کے خلاف پریس کلب تا مری روڈ ایک احتجاجی ریلی نکالی گئی۔ریلی میں سینکڑوں کی تعداد میں کارکنوں نے شرکت کی۔ مری روڈ پر ریلی نے مظاہرہ کی شکل اختیار کر لی۔ مظاہرین سے ضلعی رہنماوں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملت تشیع کے افراد کی گرفتاری راولپنڈی پولیس کی یک طرفہ کاروائی ہے۔جس کے باعث ان کے خاندان شدید اضطراب کا شکار ہیں۔حکومت پنجاب کو چاہیے کہ وہ ہمارے اسیروں کے خلاف متعصبانہ رویہ ترک کرے۔ انہوں نے کہا راولپنڈی انتظامیہ کی یہ ستم ظریفی ہے کہ انہو ں نے جرم کے اسباب پر ہاتھ ڈالنے کی بہ جائے ان لوگوں کو گرفتار کر لیا جنہوں نے محض اپنا دفاع کیا۔ سانحہ عاشور کے رونما ہونے کی بنیادی وجہ قاری شاکر کی اشتعال انگیز تقریر تھی جو انتظامیہ کی طرف سے بند کروا دی جاتی تو یہ سانحہ پیش نہ آتا۔انتظامیہ نے اپنی نااہلی چپھانے کے لیے ہمارے بے گناہ لوگوں کو گرفتار کر رکھا ہے جو سراسر نا انصافی ہے۔مقررین نے کہا رانا ثنا اللہ کی ایما پر ہمارے بے گناہ اسیروں کے ساتھ گوانتانا موبے کے قیدیوں جیسا سلوک روا رکھا جا رہا ہے جو انسانی حقوق کی صریحاََ خلاف ورزی ہے۔حکومت پنجاب کا یہ رویہ اب ہمارے برداشت سے باہر ہو تا جا رہا ہے۔ ہم ہر ہفتہ صرف علامتی احتجاج کرتے ہیں ہمارہ مقصد دوسرو ں کے لیے تکلیف کا باعث بننا نہیں بلکہ اپنی تکلیف دوسروں کو بتانا ہے۔ہم پنجاب حکومت اور عدلیہ سے مطالبہ کرتے ہیں کہ اس سلسلے میں انصاف کے تقاضوں کو ملحوظ خاطر رکھا جائے اور بے گناہ اسیروں کو فورا رہا کیا جائے۔احتجاج سے حجت الاسلام علامہ علی اکبر کاظمی، علامہ نعیم جعفری، علامہ ساجد شیرازی اور مجلس وحدت مسلمین راولپنڈی کے قائم مقام جنرل سیکریٹری راحت کاظمی نے خطاب کیا۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree