وحدت نیوز(لاہور)11مئی 2013ء ملکی تاریخ کا وہ سیاہ دن ہے جس دن جمہوریت کے نام پر موجودہ حکمران انجینئرڈالیکشن کے ذریعے اقتدار پر قابض ہوئے ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین پنجاب کے سیکریٹری جنرل علامہ عبد الخالق اسدی، ایم ڈبلیو ایم لاہور کے سیکرٹری جنرل علامہ امتیاز کاظمی اور ڈپٹی سیکرٹری جنرل رانا ماجد علی نے لاہور میں ہونے والے احتجاج کے انتظامات کے حوالے سے بلائے گئے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا اجلا س میں ڈویژنل آرگنائزر شیخ عمران علی،سید حسین زیدی، رائے اسد علی،توصیف رضاسمیت ضلع لاہور کے دیگر مسئولین شریک تھے علامہ اسدی ی کا کہنا تھا موجودہ حکومت حکومتی امور کے ہر پہلو سے نا کا م رہے موجودہ حکمرانوں نے توانائی کی ضروریات پوری کرنے کے نعرے کو بنیاد بنا کر الیکشن میں آئے تھے لیکن آج توانائی کا بحران بدترین سطح پر پہنچ گیا ہے بالائے ستم یہ کہ توانائی بحران کی حل کی واحد اُمید پاک یران گیس پائپ لائن منصوبے کو بھی ملک دشمن عالمی طاقتوں کے دباوُ میں آکر پس پشت ڈال دیا گیا ہے دہشت گردوں سے مذاکرات کے نام پر پورے ملک کو دہشت گردوں کے حوالے کر دیا گیا ہے لاقانونیت عروج پر پہنچ گئی ہے تاریخ میں پہلی بار پاکستانی شہریوں کو عالمی سفری پابندیاں عائد کر دی گئی اُن کا کہنا تھا کہ ملک کا سب سے بڑا شہر کراچی دہشت گردوں کی جنت چکا ہے خلیجی ملکوں کی دہشت گردانہ خارجہ پالسی کی بے جا حمایت کی وجہ سے پاکستان عالمی سفارتی تنہائی کا شکار ہو گیا ہے اداروں کے درمیان تصادم کی فضاء ہے جبکہ خود حکومتی صفوں میں گروہ بندی عروج پر ہے علامہ امتیاز کاظمی کا کہنا تھا کہ ملک کے محروم علاقے بدترین تنہائی کا شکار ہے جبکہ ریاسری کنٹرول ملک میں کہیں نظر نہیں آتا اقتدار ایک گھر کے اندر تقسیم کر دیا گیا ہے جبکہ لیپ ٹاپ سکیم اور یوتھ فیسٹول کے نام پر کرپشن اور سیا سی رشوت کا بازار گرم ہے ملک میں خودکشیوں کی شرح بلند ترین سطح پر ہے جو عوامی رائے کی عکاس ہے ایسے حالات میں کوئی بھی محب وطن خاموش نہیں رہ سکتے۔