ڈی آئی خان :یوم مردہ باد امریکہ، مجلس وحدت مسلمین اور امامیہ سٹوڈنٹس آرگنائزیشن کا مظاہرہ

17 مئی 2014

وحدت نیوز(کوٹلی امام حسین ع) ڈیرہ اسماعیل خان میں یوم مردہ باد امریکہ منایا گیا۔ کوٹلی امام حسین (ع) میں نماز جمعہ کے بعد امامیہ سٹوڈنٹس آرگنائزیشن نے 16 مئی کے حوالے سے امریکہ مردہ باد ہے احتجاجی مظاہرہ کیا۔ جبکہ ان کے ہمراہ مجلس وحدت مسلمین اور مومنین کی ایک بڑی تعداد بھی مظاہرے میں شریک تھی۔ شرکاء نے ڈیرہ اسماعیل خان میں ملت تشیع کی جاری ٹارگٹ کلنگ کے خلاف شدید احتجاج کیا۔ جس میں انہوں نے ضلعی انتظامیہ کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔ مجلس وحدت مسلمین کے ضلعی سیکرٹری جنرل مولانا زاہد علی جعفری احتجاجی مظاہرے کی قیادت کر رہے تھے۔ مظاہرے کے شرکاء نے احتجاجی بینرز اٹھا رکھے تھے، جس میں اسرائیل، طالبان اور ضلعی انتظامیہ کیخلاف نعرے درج تھے اور ڈیرہ اسماعیل خان میں ہونیوالی ٹارگٹ کلنگ کیخلاف بھی شرکاء نے بینرز اور کتبے اٹھا رکھے تھے۔

 

مقررین نے اپنے خطاب میں کہا کہ پولیس کانسٹیبل محمد نواز کے قتل کے محرکات جاننے کی بجائے ملزمان کی گرفتاری میں سستی اور کاہلی برتی گئی، جس کی وجہ سے دوسرا واقعہ خرم شہزاد سیکورٹی گارڈ کی ٹارگٹ کلنگ کا پیش آیا۔ باقاعدہ ایک منصوبہ بندی کے تحت حالات خراب کئے جا رہے ہیں۔ ضلعی انتظامیہ خاموش تماشائی کا کردار ادا کر رہی ہے۔ انہوں نے جیو گروپ کے خلاف بھی شدید نقطہ چینی کی اور کہا کہ اہل بیت کی شان میں گستاخی پر جیو پر پابندی لگائی جائے۔ شرکاء نے ڈیرہ، بنوں روڈ کو بھی ٹریفک کیلئے جام کر دیا۔ اس موقع پر پولیس کی بھاری نفری کسی بھی ناخوشگوار واقعہ سے نمٹنے کیلئے موقع پر موجود رہی۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree