بھارت 65کی جنگ میں عبرت ناک شکست اگربھول چکا ہے تو ایک مرتبہ پر پھر گہرا زخم کھانے کیلئے پاکستا ن پر حملے کی جرائت کرے،رضا نقوی

05 ستمبر 2015

وحدت نیوز (کراچی) بھارت 65کی جنگ میں عبرت ناک شکست اگربھول چکا ہے تو ایک مرتبہ پر پھر گہرا زخم کھانے کیلئے پاکستا ن پر حملے کی جرائت کرے، لائن آف کنٹرول پرجارحیت بھارت کیلئے تباہی کا باعث بنے گی، مجلس وحدت مسلمین کراچی ڈویژن بروز جمعہ لائن آف کنٹرول پر بھارتی جارحیت اور بھارتی فائرنگ اور گولہ باری سے پاکستان کے بے گناہ پاکستانیوں کی شہادت کے خلاف یوم احتجاج منائے گی اور بعد نماز جمعہ مختلف علاقوں کی مساجد میں احتجاج کیا جائے گا اور علماء کرام نماز جمعہ کے خطبوں میں بھارت کے مکروہ چہرے کو بےنقاب کریں گے۔ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین کراچی ڈویژن کے ڈپٹی سیکریٹر ی جنرل سید رضانقوی نے ایم ڈبلیو ایم کراچی کے مختلف اضلاع کے عہدیدارا ن سے گفتگو میں کیا۔

سید رضانقوی کا کہنا تھاکہ بھارت پاکستا ن کے یوم دفاع کی گولڈ ن جوبلی کے موقع پر ایک مرتبہ پھر ہمارے جشن کے لمحات کو خوشگوار بنانے کیلئے بارڈرپر چھیڑخا نیوں میں مصروف ہے، بھارتی حکومت اور بھاتی آرمی چیف شاید 65کی جنگ میں شکست فراموش کرچکے ہیں،ہماری پاک افواج نیپچاس برس قبل وسائل وامکا نات کی ا نتہائی قلت کے باوجود جس طرح جارح بھارت کو ناکوں چنے چبوائے اس کی نظیر تاریخ میں نہیں ملتی،اس وقت پاکستا ن کا دفاع سوائے خدا کے کسی بھی طاقت کیلئے ناقابل تسخیر ہے،بھارت کسی خام خیالی میں نہ رہے، ایک ایسے وقت میں جب پاک فوج اندرونی و بیرونی سرحدوں پر ملک عزیزکے داخلی وخارجی دشمنوں سے برسرپیکا رہے بھارت کی جا نب سے سرحدوں پر حملے اسکی سازشی سوچ کی عکاسی کررہے ہیں۔ سید رضا نقوی نے کہاکہ ایم ڈبلیوایم مملکت خدادادپاکستا ن کے دفاع کیلئے کسی بھی قربانی سے ہرگز دریغ نہیں کرے گی اور وطن عزیز کے دفاع کیلئے پاک فوج کے شانہ بہ بشا نہ کھڑی ہوگی۔ فی الوقت مجلس وحدت مسلمین کراچی ڈویژن کے تحت بھارت کی جا نب سے لائن آف کنٹرول پر مسلسل حملوں، عالمی قوا نین کی پامالی اور پاکستا نی شہریوں کی شہادتوں کے خلاف آج بروز جمعہ یوم احتجاج منائے گی، اس سلسلے میں مختلف مساجد میں بعد نماز جمعہ احتجاج کیا جائے گا۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree