جیل اور پھانسی کی سزا دے کر آیت اللہ باقر النمر کی آواز کو نہیں دبایا جاسکتا، علامہ مقصودڈومکی

21 مئی 2015
جیل اور پھانسی کی سزا دے کر آیت اللہ باقر النمر کی آواز کو نہیں دبایا جاسکتا، علامہ مقصودڈومکی

وحدت نیوز (کوٹ ڈیجی) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی معاون سیکرٹری سیاسیات علامہ مقصود علی ڈومکی نے کوٹڈیجی اور ببر وڈا کا دورہ کیا۔ اس موقع پر انہوں نے ببر وڈا جامع مسجد میں منعقدہ مجلس عزا سے خطاب کرتے ہوئے کہاہے کہ آیۃ اللہ الشیخ باقر النمر عصر حاضر کے شجاع ،انقلابی رہنماء ہیں جنہوں نے آل سعود کی بربریت اور ظلم کے خلاف آواز حق بلند کی ہے۔ جیل اور پھانسی کی سزا دے کر باقر النمر کی آواز کو نہیں دبایا جاسکتا۔ آل سعود نے امت مسلمہ پر جو مظالم ڈھائے ہیں انہیں ان کا حساب دینا ہوگا۔

در ایں اثناء علامہ مقصود علی ڈومکی نے کوٹ ڈجی میں سابق ضلع نائب ناظم میر ڈنل خان ٹالپر سے ملاقات کی۔ اس موقعہ پر گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ایم ڈبلیو ایم آئندہ بلدیاتی انتخابات میں بھرپور حصہ لے گی۔ پیپلز پارٹی نے سندہ میں بلدیاتی الیکشن کی تک بندی غیر منصفانہ انداز سے کی ہے۔ اور کرپشن کے تمام ریکارڈ توڑ دیئے ہیں۔ آئندہ انتخابات میں عوام صالح اور باکردارافراد کو منتخب کریں۔ بلدیاتی انتخابات کے سلسلے میں مشاورتی اجلاس تیس مئی کو حیدر آباد میں منعقد کیا جارہا ہے۔

اس موقعہ پر میر ڈنل خان ٹالپر نے ریاست خیرپور کی تاریخی حیثیت اور ٹالپر خاندان کی خدمات کے حوالے سے تفصیلات سے آگاہ کیا۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree