دشمن کے بزدلانہ ہتھکنڈوں کو دیکھ کر یومِ دفاع کے موقع پر ستمبر 1965کے اْنہی جذبوں اور ولولوں کی یادیں تازہ ہو گئی ہیں ،مولانا امدادنسیمی

06 ستمبر 2015

وحدت نیوز (حیدرآباد) وحدت ہائوس حیدرآباد سے ایک بیان جاری کرتے ہوئے سیکریٹری جنرل مجلس وحدت مسلمیں ضلع حیدرآباد مولانا امداد علی نسیمی نے کہا کہ 6 ستمبر بہادری اور شجاعت کا دن ہے جس نے ملک ور قوم کا سر فخر سے بلند کردیا اور دشمن کے ناکام عزائم کو خاک میں ملادیا،6ستمبریومِ دفاعِ پاکستان کے طور پر ہر سال اِن شہیدوں اور غازیوں کو خراجِ تحسین پیش کرنے کے لئے منایا جا تا ہے جنہوں نے وطنِ عزیز کی سالمیت اور یکجہتی کے تحفظ کے لئے عظیم قربانیاں دیں ۔یومِ دفاعِ پاکستان اس عہد کی تجدید کا دن بھی ہے کہ اگر ہم ایمان ،اتحاد اور نظم جیسی اعلیٰ خصوصیات اپنے اندر سمو لیں جو بانیء پاکستان قائد اعظم کے رہنما اصول تھے تو کوئی بھی جارح ہمارے ملک کو نقصان نہیں پہنچا سکتا ۔ستمبر 1965ء وہ دن ہے جب عددی برتری کے زعم میں مبتلا ہمارے دشمن نے پاکستان کو محکوم بنانے کی کوشش کی اور پوری دنیا یہ دیکھ کر حیران رہ گئی کہ پاکستان کے عوام اور افواج دشمن کے عزائم کے آگے سیسہ پلائی دیوار بن گئے اور اسکے منصوبے خاک میں ملا دئیے۔دشمن کے بزدلانہ ہتھکنڈوں کو دیکھ کر یومِ دفاع کے موقع پر ستمبر 1965کے اْنہی جذبوں اور ولولوں کی یادیں تازہ ہو گئی ہیں ۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree