مجاہد عالم دین علامہ سید تصور جوادی اور ان کی اہلیہ محترمہ پر قاتلانہ حملہ انتہائی قابل مذمت اور شرمناک عمل ہے ،علامہ مقصودڈومکی

16 فروری 2017

وحدت نیوز (خیرپور) ایم ڈبلیو ایم خیرپور کی طرف سے عظمت سیدہ فاطمۃ الزہراء ؑ کانفرنس کے حوالے سے ضلع خیرپور میں مختلف یونٹس کے دورہ جات اور ضلعی کابینہ کا اجلاس ہوا۔ اس موقع پر مجلس وحدت مسلمین صوبہ سندہ کے سیکریٹری جنرل علامہ مقصود علی ڈومکی نے خیرپور میں ضلعی کابینہ سے میٹنگ کی۔خیرپور میں ایم ڈبلیو ایم کی ضلعی کابینہ کا اہم اجلاس ضلعی سیکریٹری جنرل علامہ احمد علی طاہری کی زیر صدارت منعقد ہوا ۔

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا کہ کشمیر کے مجاہد عالم دین علامہ سید تصور جوادی اور ان کی اہلیہ محترمہ پر قاتلانہ حملہ انتہائی قابل مذمت اور شرمناک عمل ہے ،پورا ملک دہشت گردی کی آگ میں جل رہا ہے جبکہ حکمران دہشت گردی کے خاتمہ کے لیے سنجیدہ کوششوں کی بجائے انہیں تحفظ دینے کے لئے مصروف عمل ہیں ۔ انہوں نے سندہ کے عوام سے اپیل کی کہ وہ  اتحاد بین المسلمین کے داعی مبارز عالم دین علامہ سید تصور جوادی کی صحتیابی کے لئے جمعرات 16 فروری کو یوم دعا کے طور پر منائیں۔
                    
انہوں نے کہا کہ عظمت سیدہ فاطمہ الزہراء ؑ کانفرنس سندہ کی تاریخ کا عظیم الشان اجتماع ہوگا ۔ریاست خیرپور عاشقان اہلبیت ؑ اور حسینیوں ؑ کے لئے مرکزیت کی حامل رہی ہے جہاں ایک سازش کے تحت دہشت گرد تکفیری گروہ کو لانے کی ناپاک کوشش کی گئی۔ انہوں نے کہا کہ حالیہ دنوں میں سندہ کے مختلف اضلاع سے دھشت گردوں کا جو گروہ گرفتار ہوا ہے ان کے سنسنی خیز انکشافات کی روشنی میں دہشت گردوں کے خلاف آپریشن کیا جائے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree