ملت جعفریہ کو درپیش مسائل کے حل کیلئے علامہ مقصودڈومکی کی صوبائی سیکریٹری داخلہ قاضی شاہد پرویز سے ملاقات

01 اپریل 2017

وحدت نیوز (کراچی) مجلس وحدت مسلمین سندھ کے صوبائی سیکریٹری جنرل علامہ مقصود علی ڈومکی نے ایک وفد کے ہمراہ صوبائی سیکریٹری داخلہ قاضی شاہد پرویز سے ملاقات کی، ملاقات میں صوبائی ڈپٹی سیکریٹری مولانا نشان حیدر ساجدی اور برادر ناصر حسینی بھی شریک تھے۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے علامہ مقصودعلی ڈومکی نے کہا کہ سانحہ شکارپور ، جیکب آباد، سہون شریف اور کراچی کے سانحات فوجی عدالتوں میں بھیجے جائیں، اور شکارپورشہداء کمیٹی سے کئے گئے معاہدے اور وعدوں پر عمل در آمد کیا جائے۔ جیکب آباد اور شکارپور میں شہداء کے یادگار ٹاور تعمیرکئے جائیں۔

 انہوں نے کہا کہ بزرگ عالم دین علامہ مرزا یوسف حسین و دیگر پر امن مومنین کے نام شیڈول فور میں ڈالنا انتہائی نا انصافی ہے کیونکہ ملت جعفریہ ہمیشہ دھشت گردی کا شکار رہی ہے مگر پھر بھی امن اور اتحاد بین المسلمین کی علمبردار ہے،اس موقع پر ہوم سیکریٹری قاضی شاہد پرویز نے کہا کہ سانحہ شکارپور سے متعلق مسائل کے حل میں تاخیر ہوئی ہے مگر اس سلسلے میں جو امور رہ گئے ہیں انہیں جلد حل کرنے کی کوشش کی جائے گی۔ شہداء کا یادگار ٹاور اور دیگر امور کے سلسلے میں رپورٹ جلد وزیر اعلیٰ کو ارسال کریں گے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree