ایم ڈبلیوایم کراچی کی ڈویژنل مجلس شوریٰ کا قیام، پہلے اجلاس کا انعقاد، مرکزی رہنماوں کی شرکت

31 جولائی 2017

وحدت نیوز(کراچی) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کراچی ڈویژن کی "مجلس شوریٰ" کا پہلا "اجلاس عمومی" مجلس وحدت مسلمین کراچی ڈویژن کے سیکریٹری جنرل برادر میثم عابدی کے زیرِ صدارت المحسن ہال فیڈرل بی ایریامیں منعقد ہوا،اجلاس میں مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے زیلی ادارے "مجلس علمائے شیعہ پاکستان" کےمرکزی صدر علامہ مرزا یوسف حسین،مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے زیلی ادارے خیرالعمل فاؤنڈیشن پاکستان کے چیئرمین علامہ سید باقر عباس زیدی، مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ڈپٹی سیکریٹری سیاسیات سید  محسن شہریار اور مجلس وحدت مسلمین صوبہ سندھ کے رہنماء ناصر حسینی نے خصوصی شرکت کی اور تنظیمی اخلاق اور عقائد کے موضوع پر شرکاء سے خطاب کیا، اجلاس میں مجلس وحدت مسلمین کراچی ڈویژن کی کابینہ اور کراچی ڈویژن کے پانچوں اضلاع اور یونٹس کے نمائندوں نے بھی بھرپور تعداد میں شرکت کی، اجلاس میں گذشتہ ایک سال کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا ساتھ ہی آئندہ چار ماہ  کے پروگرامات  کی منظوری بھی لی گئی، جبکہ مرکزی ڈپٹی سیکریٹری سیاسیات سید محسن شہریار نے آئندہ کی انتخابی حکمت عملی اور ترجیحات پر تفصیلی روشنی ڈالی ، موقع پر خطاب کرتے ہوئے ڈویژنل سیکریٹری جنرل سید میثم عابدی نے کہاکہ ایم ڈبلیوایم کراچی ڈویژن نے تنظیمی امور میں بہتری اور روابط کی مضبوطی کیلئے ڈویژنل مجلس شوریٰ کا فورم قائم کیا ہے ، جس کے سال میں چار اجلاس ہواکریں گے ، پوری ڈویژنل ، تمام اضلاع کی مکمل ضلعی کابینہ اور ہر یونٹ کے دو دو نمائندگان اس فورم کے رکن ہوں گے، اس فورم پر گذشتہ چار ماہ کی تنظیمی کارکردگی کا جائزہ لیا جائے گا جبکہ آئندہ کے چار ماہ کے پروگرامات کی منظوری لی جائے گی۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree