مہدی برحق کانفرنس تکفیریت و فرقہ واریت کیخلاف ریفرنڈم ثابت ہوگی، علامہ صادق جعفری

04 اگست 2017

وحدت نیوز(کراچی) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کراچی ڈویژن کے رہنماء علامہ صادق جعفری نے کہا ہے کہ شہید قائد علامہ عارف حسین الحسینی کی 29 ویں برسی کے سلسلے میں 6 اگست کو اسلام آباد میں ہونے والی عظیم الشان مہدی برحق کانفرنس وطن عزیز پاکستان میں دہشتگردی، تکفیریت، فرقہ واریت پھیلانے کی سازش اور کرپٹ مافیا کیخلاف ریفرنڈم ثابت ہوگی، کانفرنس میں علامہ راجہ ناصر عباس جعفری قائد شہید علامہ عارف حسینی کی الٰہی جدوجہد کی روشنی میں اپنے آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کرینگے، کانفرنس میں شرکت کیلئے سندھ بھر سے ہزاروں افراد قافلوں کی صورت میں روانہ ہوچکے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے کارکنان سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر ڈویژنل سیکریٹری جنرل میثم عابدی، علامہ مبشر حسن، علامہ اظہر نقوی، علامہ سجاد شبیر رضوی، علامہ علی انور جعفری، میر تقی ظفر و دیگر رہنما بھی موجود تھے۔ علامہ صادق جعفری نے کہا کہ شہید قائد علامہ عارف حسینی پاکستان سمیت جہان اسلام میں صیہونی و نصرانی آلہ کاروں سے آگاہ تھے، وہ دشمن کی شناخت رکھتے تھے، وہ وطن کو مستحکم دیکھنا چاہتے تھے، وہ تفرقہ کے مقابلہ میں وحدت کا پرچار کرتے تھے، عارف حسینی کو شہید کرنے والے اس فکر کے دشمن تھے، جو قومی سلامتی و استحکام کی ضمانت تھی۔ انہوں نے کہا کہ شہید قائد نے استعماری اور استکباری قوتوں کے خلاف وطن عزیز پاکستان میں سب سے پہلے نعرہ بلند کیا اور امریکی و اسرائیلی ایجنڈے سے مسلمانان پاکستان سمیت پوری امت مسلمہ کو آگاہ کیا۔

علامہ صادق جعفری کا مزید کہنا تھا کہ امت مسلمہ کے درمیان اتحاد اور اتفاق شہید قائد کی دلی آرزو تھی، وہ عالم کفر و استعمار کی سازشوں کو اتحاد بین المسلمین کے ذریعے ناکام بنانے کیلئے کوشاں تھے۔ انہوں نے کہا کہ شہید عارف حسینی نے مسلمانان پاکستان کو امریکی پٹھو و ڈکٹیٹر ضیاء کے خلاف متحد و منظم کرنے کے لئے بھرپور کوششیں کیں اور امریکہ و ضیاء مخالف تحریک کے قیام میں اہم کردار ادا کیا، اسی کی پاداش میں استعمار نے انہیں پاکستان میں اپنے مقامی ایجنٹوں کے ذریعے شہید تو کر دیا، لیکن شہید قائد کو راستے سے ہٹانے کے باوجود بدبخت دشمن ناکام ہوگئے، آج شہید قائد علامہ عارف حسینی کی فکر، ان کا کردار اور ان کا مشن جاری و ساری ہے۔ علامہ صادق جعفری نے کہا کہ ایم ڈبلیو ایم شہید عارف حسینی کے مشن و جدوجہد کو ہمیشہ جاری و ساری رکھے گی اور وطن عزیز پاکستان کو تکفیریت اور فرقہ واریت کے ذریعے عدم استحکام سے دوچار کرنے کی میں امریکی، اسرائیلی، بھارتی سازشوں کو ماضی کی طرح ناکام بناتے رہے گی۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree