Print this page

برطانوی غلامی سے آزاد پاکستانی قوم کی اصل آزادی کا دن امریکی غلامی سے نجات کا دن ہوگا، علامہ مقصودڈومکی

11 اگست 2017

وحدت نیوز(جیکب آباد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان ضلع جیکب آباد کے زیر اہتمام ستر سالہ جشن آزادی کے سلسلے میں ریلی نکالی گئی۔ ریلی کی قیادت مجلس وحدت مسلمین سندھ کے صوبائی سیکریٹری جنرل علامہ مقصودعلی ڈومکی ،  ضلعی رہنما آغا سیف علی ڈومکی، مولانا حسن رضا غدیری ، نثار احمد ابڑو، سید غلام شبیر نقوی نے کی۔                     

پریس کلب کے سامنے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے علامہ مقصودعلی ڈومکی نے کہا کہ برطانوی غلامی سے آزادی کا جشن قوم کو مبارک ہو مگر حقیقی آزادی تب ہوگی جب وطن عزیز سے امریکی غلامی کا خاتمہ ہوگا۔ قائد اعظم ؒ کا پاکستان وہ حسین پاکستان ہے جو دھشت گردی اور کرپشن سے پاک ہو، علامہ اقبال کا پاکستان وہ پاکستان ہے جو امریکہ اور آل سعود کی مداخلت سے پاک ہو۔  جہاں قوم کی قسمت کے فیصلے عوام کے منتخب صالح بندوں کے ذریعہ منتخب ایوانوں میں کئے جائیں۔
                       
انہوں نے کہا کہ چودہ اگست کو مجلس وحدت مسلمین صوبہ سندھ یوتھ ونگ کے زیر اہتمام آزادی مارچ خیرپورسے آغاز ہوگا، جبکہ ضلع سکھر، شکارپور، لاڑکانہ، خیرپور کے مختلف مقامات پر جشن آزادی کی خوبصورت تقریبات منعقد کی جائیں گی۔              

در ایں اثناء علامہ مقصودعلی ڈومکی کی قیادت میں ایک وفد نے جیکب آباد کے نئے ڈی سی نعیم احمد سندھو سے ملاقات کی۔ اس موقع پر علامہ ڈومکی نے کہا کہ جیکب آباد کے عوام میں آج بھی اخوت پائی جاتی ہے مگر دھشت گردی کا سانحہ دشمن کی کارستانی ہے سانحہ شب عاشور کے مجرموں کو نشان عبرت بنایا جائے۔

مماثل خبریں

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree