میانمار میں مسلم کشی کے خلاف ایم ڈبلیو ایم کا ملک بھر کی طرح سندھ بھر میں بھی یوم احتجاج

09 ستمبر 2017
وحدت نیوز(اندرون سندھ) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس کے اعلان پر جمعہ کے روزملک بھر کی طرح کراچی ،حیدر آباد ،ٹھٹہ ،سجاول ،جامشورو،ماتلی ،بدین ،ٹنڈوالہیار ،نواب شاہ ،قاضی احمد ،سکھر ،خیرپور،جیک آباد ،شکار پور ،عمر کورٹ دادو ،بھان سعیدآباد ،ھالہ ،مٹیاری، قنبرشہدادکوٹ دیگر علاقوں سمیت ملک کے مختلف شہروں میں روہنگیا مظالم کے خلاف احتجاجی مظاہرے ریلیاں نکالی جائیں گی۔میانمار میں مسلم کشی کے انسانیت سوز واقعات منظر عام پر آنے کے بعد ایم ڈبلیو ایم کی مرکزی قیادت کی طرف سے ’’تحریک حمایت مظلومین‘‘ کا اعلان کیا گیا تھا جس کا مقصد روہنگیا میں مسلم نسل کشی کے واقعات کو روکنے کے لیے عالمی مقتدر اداروں تک اپنی آواز پہچانا ہے۔اس سلسلے میں احتجاجی مظاہرے اور ریلیا ں نکالی گی۔جس کی قیادت ایم ڈبلیو ایم کے مرکزی صوبائی و ڈویژنل رہنماوں نے کی۔ریلی میں مذہبی،سیاسی اور مختلف مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والی شخصیات و کارکنان شریک تھے احتجاجی مظاہروں سے خطاب کرتے ہوے علامہ مقصود علی ڈومکی ،علامہ دوست علی سعیدی ،علی حسین نقوی ،مولانا نشان حیدر ،مولانا نقی ،علامہ مبشر حسن ،عالم کربلائی ،شفقت لانگا ،منور علی جعفری ،اکبر شاہ حیدر زیدی ودیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میانمر میں جاری مسلم نسل کشی پراقوام متحدہ،او آئی سی اور عالمی قوتوں کی خاموشی انسانیت کی تضحیک اور بدترین بے حسی ہے کہ روہنگیا میں مسلمانوں کے قتل عام کا سلسلہ برمی حکومت کی سرپرستی میں گزشتہ کئی سالوں سے جاری ہے۔رواں ماہ میں انسانیت سوز مظالم نے جو شدت اختیار کی ہے اس کے تاریخ میں مثال نہیں ملتی ، زندہ خواتین ،نومولود اور کمسن بچوں کے جسمانی اعضا کاٹنے کی وڈیوز نیٹ پر موجود ہیں۔نوجوانوں کے ہاتھ پاؤں باندھ کر انہیں اذیت ناک انداز میں موت کے گھاٹ اتارا جا رہا ہے۔ روہنگیا میں مسلمانوں کی نسل کشی اور انسانیت سوز سلوک کے روح فرسا مناظر درندگی کی بدترین تاریخ رقم کر رہے ہیں۔عالمی ذرائع ابلاغ کے مطابق ہزاروں مسلمان موت کے گھاٹ اتارے جا چکے ہیں۔برما کی حکومت کی طرف سے مسلمانوں کوکسی قسم کا تحفظ دینے کی بجائے قتل عام میں ملوث مذموم عناصر کی حوصلہ افزائی بڑھتے ہوئے انسانیت سوز واقعات کی بنیادی وجہ ہے۔یورپ کے کسی ملک میں دہشت گردی کے عام سے واقعہ کے بعد پوری دنیا کے امن کو تہس نہس کر دیا جاتا ہے۔ملالہ پرگولی چلنے کے درد سے اقوام عالم کے سینے میں ٹھیسیں اٹھنے لگتی ہیں مگر افسوس میانمر میں ہزاروں مسلمانوں کا خاک و خون میں تڑپنا کسی کو دکھائی نہیں دے رہا۔ سامراجی طاقتوں کی یہ دانستہ چشم پوشی امت مسلمہ سے متعصبانہ رویے کا برملا اظہار اور قابل مذمت ہے۔اس مسئلہ پر مسلم ممالک کی طرف سے جس غیر سنجیدگی کا مظاہرہ دیکھنے میں آیا رہا ہے وہ بھی انتہائی افسوسناک ہے۔ برمی سفارت کار کو طلب کر کے محض سرزنش کرنے کو بھی غیر ضروری سمجھاجا رہا ہے۔ امت مسلمہ کے مفادات کے تحفظ کے لیے تشکیل دیے جانے والے اسلامک ملٹری الائنس نے برما کے مسئلہ پر منہ اور آنکھوں پر پٹی باندھ رکھی ہے۔کیا مسلمانوں کے انتالیس ممالک مل کر بھی ان مٹھی بھر اسلام دشمنوں کو ان کے غیر انسانی اقدام سے باز رکھنے کی جرات نہیں رکھتے۔اگر اس اتحاد کا مقصد سعودی حکمرانوں کے مفادات کا تحفظ ہے تو پھر اس کا نام اسلامی فوجی اتحاد کی بجائے اپنے مقصد سے ہم آہنگ ہونا چاہیے۔اقوام متحدہ،انسانی حقوق کی عالمی تنظیمیں اور مسلمانوں کے حقوق کے ٹھکیدار ممالک کی طرف سے روہنگی مسلمانوں کے مسائل سے عدم دلچسپی کا اظہار اس امر کا عکاس ہے کہ ان ممالک کے اہداف اور مقاصد مختلف ہیں۔
 


اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree