Print this page

روہڑی میں چہلم امام حسین ؑ کے جلوس پر دہشت گردحملہ ناکام بنانے پر رینجرزکوخراج تحسین پیش کرتے ہیں ، علی حسین نقوی

11 نومبر 2017

وحدت نیوز(روہڑی) مجلس وحدت مسلمین صوبہ سندھ کے سیکریٹری امور سیاسیات علی حسین نقوی نے روہڑی میں رینجرز کی جانب  شہدائے کربلا کے چہلم کے موقع پر دہشت گردی کی کوشش ناکام بناتے ہوئے 3 دہشت گرد ہلاک کرنے پر خراج تحسین پیش کیا ہے،انہوں نے کہا کہ پولیس اور رینجرز کے بہترین سکیورٹی انتظامات کی بدولت کراچی اور اندرون سندھ سمیت ملک بھر میں چہلم امام حسین ؑ کے جلوس ہائے عزا بخیروعافیت اختتام پزیر ہو گئے ہیں، روہڑی میں رینجرز کے جوانوں کے بروقت اقدام سے عزاداران حسینی ؑ بڑے سانحےسے بچ گئے، مجلس وحدت مسلمین رینجرز  کودہشت گردوں کے خلاف اس کامیاب آپریشن پر خراج تحسین پیش کرتی ہے۔

واضح  رہے کہ  ترجمان رینجرز کے مطابق روہڑی میں رینجرز کے ناکے پر تعینات اہلکاروں نے ملزمان کو رکنے کا اشارہ کیا لیکن ملزمان نے فرار ہونے کی کوشش کی جس پر اہلکاروں نے فائرنگ کردی،ترجمان نے بتایا کہ ملزمان کی جانب سے بھی فائرنگ کی گئی جس کے بعد رینجرز کی جوابی کارروائی میں تینوں ملزمان ہلاک ہوگئے،ترجمان رینجرز کے مطابق ملزمان امام بارگاہ باب کربلا جانا چاہتے تھے اور یہ امام بارگاہ ان کا ہدف تھی، دو  ملزمان نے خودکش جیکٹس کے ذریعے دھماکا کرنے کی بھی کوشش کی تاہم رینجرز کی بروقت کارروائی سے ان کی یہ کوشش ناکام بنا دی گئی،ترجمان کا کہنا تھا کہ مقابلے میں ہلاک دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تنظیم سے ہے تاہم ان کی شناخت کا عمل جاری ہے۔ ترجمان نے کہا کہ دہشت گردوں کے نیٹ ورک کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔

مماثل خبریں

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree