Print this page

وارثان شہداءکے انصاف کیلئےایوان میں آوازاٹھائوں گا، رکن سندھ اسمبلی قمرعباس کی علامہ مقصودڈومکی سے گفتگو

16 فروری 2018

وحدت نیوز (کراچی) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے صوبائی سیکرٹریٹ سو لجر بازار میں پی ایس .117 سے رکنِ سندھ اسمبلی میجر ریٹائرڈ  قمر عباس رضوی نے ایم ڈبلیو ایم سندھ کے سیکریٹری جنرل علامہ مقصود علی ڈومکی اور صوبائی رہنما ناصر الحسینی سے ملاقات کی جس میں ملکی  ، صوبہ سندھ کے صورتحال اور 2018 کے عام انتخابات پر تفصیلی گفتگو ہوئی ۔

اس موقع علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا کہ آج تک حکومت نے سانحہ سیہون شریف ، سانحہ شکار پور ، جیکب آباد کے قاتلوں کو گرفتار نہیں کیا ہم نے بار بار حکومت سندھ سے مطالبہ کیا کہ شہداء کے قاتلوں کو گرفتار کر کے قرار واقعی سزا دی جائے ، رکن صوبائی اسمبلی جناب قمر عباس رضوی نے یقین دلایا کہ میں اسمبلی کے اجلاس میں اس سلسلے میں آواز بلند کروں گا،آخر میں شہدائے سانحہ سیہون شریف ، شکار پور ، جیکب آباد اور میجر قمر عباس رضوی کے چھوٹے بھائی  یاور عباس رضوی کیلئے فاتحہ خوانی کی گئی۔

مماثل خبریں

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree