وزیر داخلہ نواز شریف اور مریم صفدرکا نام ای سی ایل میں ڈالنے کی سفارشات پر فوری عمل درآمد کریں، علی حسین نقوی

15 مارچ 2018

وحدت نیوز (کراچی) مجلس وحدت مسلمین صوبہ سندھ کے پولیٹیکل سیکریٹری سید علی حسین نقوی نے کہاہے کہ وزیر داخلہ احسن اقبال صاحب نیب کی جانب سے نوازشریف اور مریم صفدر کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ میں ڈالنے کی سفارشات پر فوری عمل درآمد کریں، وزارت داخلہ نے نیب کی سفارشات پر عملدرآمد سے متعلق خط پر قانونی کمنٹس طلب کرنے کے لیئے وزارت قانون کو خط بھیجوایا تھا جس پر سیکریٹری قانون سے لیکر سیکشن آفیسر تک نے مذکورہ دونوں افراد سے متعلق نیب حکام کے احکامات پر عملدرآمد کی سفارش کی،مگر وزیر داخلہ جناب احسن اقبال صاحب گزشتہ تین دن سے مذکورہ بالا احکامات کی فائل دبائے بیٹھے ہیں۔

انہوں نے مزید کہاکہ وزیر داخلہ احسن اقبال صاحب کا یہ اقدام ان کے منصب کے منافی ہے،ہم سمجھتے ہیں کہ اگر بالادست طبقے کو انصاف کے کٹہرے تک نہیں لایا گیا اور اسی طرح انکے ساتھ رعایتی سلوک روا رکھا گیا تو معاشرے میں انتشار پیدا ہوگا جس سے ملک کمزور ہوگا،وزیر داخلہ احسن اقبال صاحب اپنے ذاتی تعلقات سے بالاتر ہوں اور انصاف کی راہ میں خندقیں کھودنے سے گریز کریں۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree