پاکستان ایک آزاد اور خودمختار ملک ہے، امریکہ ڈومور کے مطالبات بند کردے،علامہ مقصودڈومکی

21 مارچ 2018

وحدت نیوز (شہدادکوٹ) مجلس وحدت مسلمین صوبہ سندہ کے سیکریٹری جنرل علامہ مقصودعلی ڈومکی ایک روزہ تنظیمی دورے پر شہدادکوٹ پہنچے تو صوبائی رہنما سید اکبر شاہ، ضلعی رہنما مولانا ممتاز علی ایمانی، محمد علی مگسی ، تنظیمی کارکنوں اور مومنین نے ان کا استقبال کیا۔ اس موقع پر درگاہ حاکم شاہ، کنڈی،شہداد

کوٹ سٹی، بہرام ، ذوالفقار جانوری و دیگر مقامات پر عوامی اجتماعات سے خطاب کرتے ہوئے علامہ مقصودعلی ڈومکی نے کہا کہ امریکہ کے غلام اور اسرائیل کے جرائم میں حصہ دار کو خادم حرمین شریفین جیسا مقدس خطاب زیب نہیں دیتا،دنیا بھر کے غیرت مند مسلمان مل کر آل سعود سے ،قبلہ اول اور انبیاء کی سرزمین

فلسطین سے غداری کے سبب یہ عنوان چھین لیں۔ سرزمین وحی کے تقدس کو پامال کرنے پر آل سعود کا مواخذہ ہونا چاہئے۔

اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مجلس وحدت مسلمین آئندہ انتخابات میں حصہ لے گی، وطن عزیز پاکستان سے دھشت گردی اور کرپشن کا خاتمہ ہماری ترجیحات میں شامل ہے۔ 6 , 7 , 8 اپریل کو اسلام آباد میں منعقدہ مرکزی تنظیمی و تربیتی کنونشن میں آئندہ کی حکمت عملی کا اعلان ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان ایک آزاد اور خودمختار ملک ہے، امریکہ ڈومور کے مطالبات بند کردے۔ پاکستان امریکی مفادات کی جنگ نہیں لڑ سکتا۔ 23 مارچ( یوم پاکستان )کے موقع پر وطن عزیز پاکستان سے اپنی محبت کابھرپور اظہار کرتے ہوئے ملکی استحکام اور ترقی کے عزم کا اعادہ کیا جائے گا۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree