Print this page

ایم ڈبلیوایم کراچی ضلع وسطی کے تحت آل شہدائے پاکستان ٹیپ بال کرکٹ ٹورنامنٹ کا انعقاد

26 مارچ 2018

وحدت نیوز (کراچی)  مجلس وحدت مسلمین ضلع وسطی کراچی کی جانب سے 23 مارچ یوم پاکستان کی مناسبت سے شہدائے پاکستان کو خراج تحسین پیش کرنے کے لئے آل شہدا ئے پاکستان ٹیپ بال کرکٹ ٹورنامنٹ کا انعقاد کیا گیا جس کے راؤنڈ میچز 23 مارچ کو اختتام پزیر ہوئے۔ جس میں شہر بھر سے آٹھ ٹیموں نے حصّہ لیااور نے کاروان کربلا اور ریحان اکیڈمی , دستہ امامیہ اور صدائے کربلا ٹیمیں سیمی فائنل تک رسائی حاصل کرنے میں کامیاب ہوئیں،معروف نوحہ خواں برادر علی دیپ رضوی،پولیٹیکل سیکرٹری کراچی ڈویژن  میر تقی ظفر ،سیکرٹری خیر العمل ویلفئیر ٹرسٹ کراچی ڈویژن زین رضوی،سیکرٹری سوشل میڈیا کراچی ڈویژن رضوان پنجوانی، انجمن جانثاران قاسم ویلفیئر ٹرسٹ کے صدر شجاعت حسین کراچی ڈویژن کے رہنما جعفر حسین اور کراچی ڈویژن کے یوتھ سیکریٹری کاظم عباس نے مہمان خصوصی کے طور پر شرکت کی اور فاتح ٹیمز میں میڈل تقسیم کئے اور ایک کامیاب تفریحی پروگرام کے انعقاد پر سیکریٹری جنرل ضلع وسطی ثمر زیدی اور ٹورنامنٹ آرگنائزنگ کمیٹی کے ممبران کی کاوشوں کو سراہا ۔سیمی فائنل اور فائنل میچز کی تاریخ کا اعلان جلد کیا جائے گا جس میں شہر کی معروف سماجی ، فلاحی اور تنظیمی شخصیات شریک کریں گی۔

مماثل خبریں

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree