Print this page

اسرائیل سے محبت اور دوستی ملاکربن سلمان نے شہدائے فلسطین کے خون سے غداری کی ہے، علامہ مقصودڈومکی

05 اپریل 2018

وحدت نیوز  (جیکب آباد)  مجلس وحدت مسلمین صوبہ سندہ کے سیکریٹری جنرل علامہ مقصودعلی ڈومکی نے کہا ہے کہ اسرائیل سے محبت اور دوستی کا ہاتھ ملاکرکر بن سلمان نے آزادی فلسطین کی تحریک سے غداری کی ہے اور آل سعود کے مکروہ چہرے کو بے نقاب کیا ہے، اب امت مسلمہ پر یہ بات واضح ہوچکی ہے کہ آل سعود سے حرمین شریفین کو شدید خطرہ ہے۔ امریکہ اور عالمی سامراج کی خوشنودی آل سعود کے لئے خدا و رسول ﷺ کی خوشنودی پر مقدم ہے۔ امریکہ برطانیہ اور شیاطین عالم کو خوش کرنے کے لئے وہابیت کو فروغ دینے کا بیان آل سعود کا اقبال جرم ہے۔ ہر گذرتے دن کے ساتھ حق اپنی صداقت کے ساتھ آشکار ہوتا جارہا ہے جبکہ باطل اور اس کا مکروہ چہرہ ہر روز پہلے سے زیادہ بے نقاب ہو رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ کوئٹہ میں تسلسل کے ساتھ شیعیان علی ؑ اور ہزارہ مومنین کا قتل تشویشناک ہے۔ حکومت کے بلند وبالا دعووں کے باوجود بلوچستان سے لشکر جھنگوی اور داعش کے تربیتی مراکز کو ختم نہیں کیا جارہا۔ ملت جعفریہ کو وطن عزیز پاکستان سے محبت کی سزا دی جارہی ہے۔ ڈیرہ اسماعیل خان اور کوئٹہ کے مومنین اکیلے نہیں ہیں ،پوری قوم ان کے درد کو محسوس کر رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ امت مسلمہ اور ملت جعفریہ کے خلاف ملکی اور عالمی سطح پر جو سازشیں تیار کی گئی ہیں، ان کا مقابلہ بصیرت، شعور، صبر و استقامت اور جہد مسلسل ہی سے ممکن ہے۔ پاکستان میں بسنے والے چھ کروڑ شیعہ اپنی الٰہی ذمہ داریوں کو سمجھیں اور ان ذمہ داریوں کو ادا کرنے کے لئے میدان عمل میں آجائیں۔

مماثل خبریں

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree