Print this page

گستاخانہ خاکوں کی اشاعت نے امت مسلمہ کے قلب کو چھلنی کیا ہے، علامہ صادق جعفری

28 اگست 2018

وحدت نیوز (کراچی)  ہالینڈ میں گستاخانہ خاکوں کے مقابلے میں مشترکہ لائحہ عمل کے حوالے سےملی یکجہتی کونسل سندھ کاخصوصی اجلاس ادارہ نورحق میں ملی یکجہتی کونسل سندھ کے صدر و نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان اسد اللہ بھٹو کی زیر صدارت منعقد ہوا،اجلاس میں مجلس وحدت مسلمین کی جانب سے ناصر حسینی اورعلامہ صادق جعفری نے شرکت کی۔

 علامہ صادق جعفری نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حرمت رسول پر جان بھی قربان ہے ، گستاخانہ خاکوں کی اشاعت نے امت مسلمہ کے قلب کو چھلنی کیا ہے،او آئی سی اسی عالم اسلام کو فلسطین،کابل اور یمن میں حالیہ مظالم پر بھی اٹھناہوگا، اس وقت عالم اسلام کا رویہ مظلوم مسلم اقوام کے متعلق انتہائی قابل افسوس اور مذمت ہے ۔

مماثل خبریں

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree