Print this page

نیو کراچی میں پولیس کانسٹیبل احمد عباس رضوی کی ٹارگٹ کلنگ کی مذمت کرتے ہیں،سید علی حسین نقوی

08 اکتوبر 2018

وحدت نیوز(کراچی)  نیو کراچی میں پولیس کانسٹیبل احمد عباس رضوی کے بہیمانہ قتل کی مذمت کرتے ہیں، شہر قائد میں ایک ہفتے کے دوران دو اہل تشیع پولیس اہلکاروں ٹارگٹ کلنگ باعث تشویش ہے،شہر میںقائم کالعدم دہشت گردجماعتوں کے سلیپرسیلز سکیورٹی تھریڈ بننے ہوئے ہیں،اہل تشیع پولیس اہلکاروں کی ٹارگٹ کلنگ نیشنل ایکشن پلان پر سوالیہ نشان ہے، دہشت گردوں کی فائرنگ کے نتیجے میں شہید ہونے والے پولیس اہلکار احمد عباس اوررفیق کے لواحقین کو تعزیت پیش کرتے ہیں اور شہداءکی بلندی درجات کے لیئے دعاگو ہیں۔ان خیالات کا اظہارسیکریٹری سیاسیات مجلس وحدت مسلمین صوبہ سندھ سید علی حسین نقوی نے صوبائی سیکریٹریٹ سے جاری اپنے بیان میں کہا کہ کراچی میں ایک مرتبہ پھر دہشت گردی جا جن بے قابو ہوگیا ہے، سندھ پولیس کے شیعہ مکتب فکر سے تعلق رکھنے والے اہلکاروں کی تسلسل کے ساتھ جاری ٹارگٹ کلنگ ایک منظم سازش کا حصہ ہے، ہم وطن کے ان جانثار فرزندوں کو سلام پیش کرتے ہیں۔انہوں نے کہا بزدل دہشت گرد کراچی کے امن کو سبوتاژ کرنے کی کوشش میں مصروف ہیں جنہیں کسی بھی قیمت پر انکے عزائم میں کامیاب نہیں ھونے دیا جائے گا۔کراچی میں قیام امن کی خاطر پولیس ، رینجرز اور عوام نے بڑی قربانیاں دی ہیں۔کراچی میں بچوں کی اغوا کی وارداتوں اور اسٹریٹ کرائم میں ملوث تمام عناصر ملک دشمنوں کی آلہ کار ہیں جو کراچی کے عوام میں بے یقینی کی کیفیت دیکھنا چاہتی ہیں مگر دشمن اپنے عزائم کی تکمیل  میں نامراد رہے گا کیونکہ کراچی کی عوام بیدار ہے اور اپنے اداروں کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔ انہوں نے وزیر اعظم عمران خان، وزیر داخلہ شہریار آفریدی، وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ، گورنر سندھ عمران اسماعیل، آئی جی سندھ، ڈی جی رینجرز اور دیگر اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا کہ کراچی میں شیعہ ٹارگٹ کے از سرنو شروع ہونے والے واقعات کا فوری نوٹس لیں اورحالیہ دنوں کراچی میں شہید ہونے والے پولیس اہلکاروں کے قاتلوں کو جلد از جلد کیفر کردار تک پہنچائیں ۔

مماثل خبریں

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree