ایم ڈبلیوایم صوبہ سندھ کی شوریٰ کے اجلاس کا ہالامیں انعقاد، تنظیمی کارکردگی کا جائزہ ،اہم فیصلہ جات

29 جنوری 2019

وحدت نیوز(مٹیاری) مجلس وحدت مسلمین صوبہ سندھ کی شوریٰ کے دوروزہ اجلاس کا مدرسہ سکینہ بنت الحسین ؑ ہالا میں انعقاد ، صوبائی سیکریٹری جنرل علامہ مقصودڈومکی کی زیر صدارت منعقدہ اجلاس میں صوبائی کابینہ سمیت سندھ بھر کے اضلاع کے عہدیداران نے شرکت کی ، اس اجلاس کے پہلے سیشن میں مہمان خصوصی مرکزی ڈپٹی سیکریٹری جنرل علامہ سید احمد اقبال رضوی تھے، انہوں نے شرکائے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مجلس وحدت مسلمین کی قومی خدمات پر روشنی ڈالی اور ملکی سیاسی صورتحال سمیت عالمی سطح پر امت مسلمہ کو درپیش مسائل اور چیلنجز پر گفتگو کی، انہوںنے کہاکہ ہم قائد شہید علامہ عارف حسین الحسینی ؒ کی فکرکے امین ہیں، وطن عزیز میں جس جدوجہدکا شہید نے آغاز کیا ہماری ذمہ داری ہے کہ ہم اس مشن کی تکمیل کے لئے اپنا کرداراداکریں گے، اجلاس کے دوسرے روز مرکزی سیکریٹری امور تنظیم سازی مہدی عابدی اور مرکزی ترجمان علامہ مختارامامی نے خصوصی شرکت کی اور شرکائے اجلاس سے مختلف موضوعات پر خطاب کیا۔

اجلاس میں ایم ڈبلیوایم کی صوبائی شوریٰ نے شکارپور کی موجودہ صورتحال اور سندھ حکومت کی جانب سے وارثان شہدائے شکارپور سے کیئےگئےوعدے وفانا ہونے پر تشویش کا اظہارکیا گیا،شرکائے اجلاس نے مطالبہ کیا کہ سندھ حکومت وارثان شہداءسے کئے گئے اپنے وعدوں کو جلد پورا کرے بصورت دیگر ایم ڈبلیوایم شدید احتجاج کا راستہ اختیار کرنے پر مجبور ہوگی،سندھ حکومت حساس، مساجد، امام بارگاہوں ، علماءواکابرین کی فول پروف سکیورٹی کا فوری انتظام کرے،اجلاس میں 24فروری کو سانحہ سہیون شریف کی دوسری برسی پر تعزیتی اجتماع کے انعقاد کا فیصلہ کیاگیا اور تمام اضلاع نے بھرپور شرکت کا عزم کیاگیا، صوبائی کابینہ اور اضلاع نے ایک سال پر مشتمل تنظیمی کارکردگی رپورٹس پیش کیں جبکہ شوریٰ عالی میں شمولیت کے لئے 7نئے نام تجویز کیئے گئے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree