Print this page

مجلس وحدت مسلمین کے تحت شہدائے سانحہ شریف کی دوسری برسی پر عظیم الشان اجتماع کا انعقاد

24 فروری 2019

وحدت نیوز(سیہون شریف) مجلس وحدت مسلمین ضلع جامشورو کی جانب سے سانحہ سہیون کی دوسری برسی کا لعل شہباز قلندر کے مزار پر انعقاد،ہزاروں افراد نے شرکت کی،تفصیلات کے مطابق مجلس وحدت مسلمین ضلع جامشورو کے زیر اہتمام شہدائے سانحہ درگاہ لعل شہباز قلندر سیہون شریف کی دوسری برسی کا عظیم الشان تعزیتی اجتماع گولڈن گیٹ صحن دربار حضرت سخی لعل شہباز قلندر میں منعقد ہوا، اجتماع میں ہزاروں افراد نے شرکت کی، اس موقع پر ایم ڈبلیو ایم پاکستان کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل علامہ احمد اقبال رضوی، مرکزی ترجمان علامہ مختار امامی , صوبائی سیکریٹری جنرل علامہ مقصود ڈومکی , علی حسین نقوی سمیت دیگر سیاسی و مذہبی تنظیموں کے رہنماء بھی موجود تھے۔

مقررین نے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں داعش کا وجود بیرونی ایماء پر پھیلایا جا رہا ہے، آج بھارت کی جانب سے پاکستان کو جنگ کی دھمکیاں دی جا رہی ہیں، کشمیر سمیت ملک کے دیگر حصوں میں امریکی، اسرائیلی، بھارتی ایما پر دہشتگردی پھیلائی جا رہی ہے، سانحہ شکار پور اور سانحہ سیہون کے پکڑے جانے والے دہشتگردوں پر فوراً مقدمات چلائے جائیں، سانحہ شکار پور میں ملوث دہشتگردوں کو رہا کرنا ریاستی نااہلی ہے۔

مقررین نے مزیدکہاکہ سانحہ سہون،شکار پور ،جیکب آباد سمیت دیگر واقعات میں ملوث دہشتگردوں کو فوری سزا دی جائے،تختہ دار پر لٹکا یا جائے،سندھ بھر میں مساجد امام بارگاہوں سے ہٹائی جانے والی سیکورٹی کو فوری واپس بھال کیا جائے،سندھ حکومت کے سانحہ شکار پور شہدائے کمیٹی سے کیا جانے والے 21 نقاتی معاہدے کو فوری پورا کیا جائے،آج کے احتماع میں یہ اعلان کرتے ہیں کہ بھارتی جارحیت کے خلاف افواج پاکستان کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں ،ایس ایس پی شکار پور کو فوری برطرف کیا جائے،تمام مطالبات پر فوری عمل نہیں ہوا تو احتجاجی تحریک چلائیں گے۔

مماثل خبریں

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree