بھارتی جارحیت کے خلاف اور افواج پاکستان کی حمایت میں ایم ڈبلیوایم کا مزار قائدپر تجدید عہد وفا

01 مارچ 2019

وحدت نیوز(کراچی) سربراہ مجلس وحدت مسلمین علامہ راجہ ناصر عباس کے اعلان پر حالیہ پاک بھارت کشیدگی میں پاک افواج کے ساتھ اظہار یکجہتی اور ہندوستان کی جنگی جارحیت کی مذمت اور مقبوضہ کشمیر کے مظلوم عوام سے اظہار یکجہتی کیلئےمنعقدہ ملک گیریوم دفاع مادر وطن کے موقع پرایم ڈبلیوایم کراچی ڈویژن کی جانب سے جعفرطیار سوسائٹی تا مزارقائد براستہ محمود آبادموٹر سائیکل ریلی نکالی گئی،ریلی کے اختتام پر بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناحخ کے مزارکے سامنے تقریب تجدید عہد منعقد کی گئی جس سے ایم ڈبلیوایم کے رہنما سید علی حسین نقوی ،علامہ صادق جعفری، اہل سنت عالم دین شاہ فیروز الدین رحمانی اور مولانا عبداللہ جونا گڑہی نے خطاب کیا ۔

علی حسین نقوی کا مزا ر قائد کے سامنے تقریب تجدید عہد وفاسے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ دشمن کی گیڈر بھبکیوں کے جواب میں پاک فوج کے اقدام نے قوم کا مورال بلند کر دیا ہے اب اور بھی زیادہ حوصلے و جرت سے مقابلہ کرنے کو تیار ہیں ، پاکستان کو اس نازک اور اہم مرحلے پراندازہ ہو گیا ہے کہ دنیا میں ہمارے دوست اور دشمن ملک کون سے ہیں ۔جب تک ہم معاشی طور پرمضبوط نہیں ہونگے اور ہر معاملے میں قومی وقاراور مفاد کو مقدم نہیں رکھیں گئے ہمارے ساتھ کوئی بھی ملک کھڑ انہیں ہو گا ۔ہمیں ایک قوم بن کر ملک کی ترقی اور سربلندی کے لئے کوششیں کرنا ہوں گی، اس موقع پر ایم ڈبلیوایم کے رہنما ناصرالحسینی، احسن عباس رضوی، عارف رضازیدی، رضوان پنجوانی، حسن رضا سمیت کارکنان کی بڑی تعدادموجود تھی۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree