Print this page

امام خامنہ ای، شیخ زکزاکی اور حسن نصراللہ جیسے علمائے حق کی بدولت آج دنیائے کفر و طاغوت پر لرزہ طاری ہے،علامہ مقصودڈومکی

09 مارچ 2019

وحدت نیوز (دادو) مجلس وحدت مسلمین سندھ کے سیکریٹری جنرل علامہ مقصود علی ڈومکی نے دادو میں بزرگ عالم دین علامہ محمد رضا نجفی کے چہلم کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ علامہ محمد رضا نجفی کی دینی اور تبلیغی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ دنیا بھرمیں فرعونی اور یزیدی طاقتوں کے مقابلے میں جو علمائے حق میدان عمل میں ہیں اور ایثار و قربانی اور شہادت و جہاد فی سبیل اللہ کی اعلی مثال پیش کر رہے ہیں علامہ ابراہیم زکزاکی، قائد مقاومت سید حسن نصر اللہ، آیت اللہ باقرالنم اور نائب امام رہبر معظم آیت اللہ خامنہ ای جیسے مجاہد و مبارز علمائے کرام کی جدوجہد کی بدولت آج دنیائے کفر و طاغوت پر لرزہ طاری ہے۔

مماثل خبریں

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree