ایم ڈبلیوایم کراچی ڈویژن کے تحت ڈیرہ اسماعیل خان میں ٹارگٹ کلنگ اور نیوزی لینڈ میں مسجد پر حملے کے خلاف احتجاجی مظاہرے

16 مارچ 2019

وحدت نیوز(کراچی) ڈیرہ اسماعیل خان میں جاری مسلسل ٹارگٹ کلنگ کے خلاف مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے ملک بھر میں احتجاجی مظاہرے ملک بھر میں سو سے زیادہ مقامات پر احتجاجی ریلیاں اور مظاہروں کا انعقاد کیا گیا ،مظاہروں کی کال گزشتہ روز ایم ڈبلیوایم کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل سید احمد اقبال رضوی نے پریس کانفر نس میں دی تھی،ملک گیر یوم احتجاج کے حوالے سے چاروں صوبوں، آزادکشمیراور گلگت بلتستان کے تمام اہم شہروں میں بعد نما ز جمعہ جامع مساجداور پریس کلبوںکے باہر احتجاجی مظاہرے کئے گئےاور ریلیاں نکالی گئیں جس میں مظاہرین نے ہاتھوں میں بینرزاور پلے کارڈزاٹھا رکھے تھےاورڈی آئی خان کی عوام سے اظہار یکجہتی اور دہشت گردی کے خلاف شدید نعرے بازی کی گئی ،مقررین اور مظاہرین نے نیوز ی لینڈ میں دوران نماز ہونے والی دہشت گردی کی شدید مذمت بھی کی گئی ۔

ملک بھرکی طرح کراچی میں خوجہ جامع مسجد کھارادر، جامع مسجد نورایمان ناظم آباد، جامع مسجد حسینی برف خانہ ملیر اور جامع مسجد حیدری اورنگی ٹائون کے باہر احتجاجی مظاہرے منعقدہوئے، احتجاجی مظاہروں سے خطاب کرتے ہوئے ایم ڈبلیوایم کے مرکزی اور ڈویژنل رہنمائوںعلامہ سید باقرعباس زیدی، آصف رضا ایڈوکیٹ ، علامہ صادق جعفری، علامہ مبشرحسن،علامہ علی انور جعفری، علامہ نشان حیدر، علامہ ملک غلام عباس ودیگرنے کہاکہ اب تک ملک کے دیگر حصو ں سے دہشتگردی کے واقعات میں واضع کمی آئی ہے مگر ڈئی آئی خان میں یہ سلسلہ اب بھی جاری ہے ،اب تک صرف ایک ماہ میں ڈی آئی خان میں تیرہ شیعہ افراد ٹارگٹ کلنگ کا نشانہ بن چکے ہیں ،انتظامیہ کہیں نظر نہیں آتی ہر تھوڑے فاصلے پر پولیس چوکیاں موجود ہیں اس کے باوجود ناصر ف دہشت گردی کی واردتیں جاری ہیں بلکہ دہشت گرد کاروائی کر کے باآسانی فرار ہو جاتے ہیں ۔ جوکہ کے پی کے کی مثالی پولیس کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے ۔

مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے علامہ باقرعباس زیدی نے کہا کہ آج جو واقعہ نیوز ی لینڈ میں پیش آیاہم اس کے شدید مذمت کرتے ہیں جن ممالک نے داعش اور القاعدہ جیسی دہشت گرد تنظمیں بنانے میں کردار ادا کیااور مسلم ممالک میں بربادی و تباہی مچائی اب ان ملکوںکے اندربھی مسلمان محفوظ نہیں رہے ۔ اس سے پہلے بھی کئی واقعات یورپ و امریکہ میں پیش آچکے ہیں ۔اس افسوس ناک واقعے کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے ۔ ڈی آئی خان کے حوالے سے ہم مسلسل کہتے آ رہے ہیں کہ ڈئی آئی خان میں فوری طور پر دہشت گردوں کے خلاف فوجی آپریشن کیاجائے اور خصوصا ڈی آئی خان کی بدنام زمانہ پولیس میں سے کالی بھیڑوں کا صفایا کیا جائے ۔مرکزی حکومت اور سیکورٹی ادارے ڈی آئی خان کے مسئلے پر سنجیدہ اقدامات کرنا ہونگے ورنہ ہم مجبور ہوں گئے کہ بڑے پیمانے پر احتجاج اور دھرنوں کی کال دیں ہم حکومت وقت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ فوری طورپر کے پی کے حکومت کو پابند کرے کہ وہ ڈی آئی خان کے مسئلے کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کے لئے اقدامات کرے اور اور شہید ہونے والوں کے لواحقین کی داد رسی اور ان کی مالی مدد کرئے ۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree