Print this page

ایم ڈبلیو ایم نے ہمیشہ دھشت گردی، فرقہ واریت اور کرپشن کے خاتمے کے لئے جدوجہد کی ہے، علامہ مقصودڈومکی

20 مارچ 2019

وحدت نیوز(سکھر) مجلس وحدت مسلمین سندھ کے سیکریٹری جنرل علامہ مقصود علی ڈومکی کی ضلعی ڈپٹی سیکرٹری جنرل ایڈوکیٹ احسان اللہ شر و دیگر کے ہمراہ پریس کانفرنس انہوں نےکہا کہ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کا سالانہ جانثاران امام عصر ع کنونشن اور وحدت اسلامی کانفرنس سے حب الوطنی ؛ اتحاد بین المسلمین اور اسلامی بیداری کا پیغام عام ہوگا۔ ایم ڈبلیو ایم نے ہمیشہ دھشت گردی فرقہ واریت اور کرپشن کے خاتمے کے لئے جدوجہد کی ہے۔ 23 مارچ کو یوم پاکستان کے موقع پر خصوصی تقریبات منعقد کریں گے۔

انہوں نےکہا کہ وحدت اسلامی کانفرنس میں مختلف سیاسی اور مذہبی جماعتوں کے رہنما اور اہل سنت علماء کرام شریک ہوں گے۔انہوں نےکہا کہ دھشت گردوں اور کالعدم جماعتوں کے سیاسی دھارا میں شمولیت سے نفرت فرقہ واریت اور دھشت گردی کو فروغ ملے گا۔انہوں نے میروخان میں چاردیواری کے اندر جشن مولود کعبہ کے انعقاد روکنے کے فیصلے کو افسوس ناک قرار دیا۔ انہوں نےکہا کہ چاردیواری میں پروگرام کو روک کر ہمارے بنیادی آئینی حق کو پامال کیا گیا۔

مماثل خبریں

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree