Print this page

مذہبی منافرت فرقہ واریت اور دھشت گردی پاکستان دشمنوں کا ایجنڈا ہے جسے وطن فروشوں نے پاک سر زمین پر مسلط کیا، علامہ مقصودڈومکی

25 مارچ 2019

وحدت نیوز(جیکب آباد) 23مارچ یوم پاکستان کے موقع پر مجلس وحدت مسلمین ضلع جیکب آباد اور المصطفیٰ اسکاوٹس کے زیراہتمام پاکستان زندہ باد ریلی نکالی گئی،ریلی کی قیادت ایم ڈبلیو ایم سندھ کے سیکریٹری جنرل علامہ مقصود علی ڈومکی سید احسان شاہ بخاری آغا سیف علی ڈومکی نے کی،اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا کہ قائداعظم محمد علی جناح اور حکیم الامت علامہ اقبال کے افکار کی روشنی میں نئے پاکستان کی تعمیر کریں گے جو امریکی غلامی سے آزاد ہو۔انہوں نےکہا کہ مذہبی منافرت فرقہ واریت اور دھشت گردی پاکستان دشمنوں کا ایجنڈا ہے جسے وطن فروشوں نے پاک سر زمین پر مسلط کیا۔ جبکہ نا اہل حکمرانوں کی تمام تر توجہ کرپشن کرنے اور ملکی دولت لوٹنے پر لگی رہی۔ دھشت گردی اور کرپشن سے پاک پاکستان پہلا قدم ہونا چاہیے۔

مماثل خبریں

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree