Print this page

وزیر اعظم اور آرمی چیف بڑھتی ہوئی دہشت گردی اور شیعہ جوانوں کی جبری گمشدیوں کافوری نوٹس لیں، علی حسین نقوی

19 اپریل 2019

وحدت نیوز(کراچی) مجلس وحدت مسلمین کے رہنماؤں نے حالیہ دہشت گردی کے واقعات اور شیعہ افراد کی جبری گمشدگیوں کے خلاف آج (جمعہ) کو ملک گیر یوم احتجا ج منانے کا اعلان کرتے ہوئے وزیر اعظم عمران خان اور چیف جسٹس آف پاکستان سے مطالبہ کیا ہے کہ جبری گمشدگی کے واقعات کا فوری نوٹس لیں، دہشت گردوں اور ان کے سہولت کاروں کے خلاف بلا تفریق آپریشن کیا جائے۔ان خیالات کا اظہار جمعرات کو ایم ڈبلیو ایم کے رہنما علی حسین نقوی،مولانا صادق جعفری،علامہ مبشر حسن،مولانا علی انور جعفری نے وحدت ہا? س میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر مولانا غلام عباس،میر تقی ظفرآصف صفوی و دیگر بھی موجود تھے۔

علی حسین نقوی نے کہا کہ بلوچستان اورخیبر پختون خواہ اس وقت مقتل گاہ بنا ہوا ہے۔کوئٹہ، کوسٹل ہائی وے مکران،ڈی آئی خان میں تسلسل کے ساتھ ظلم و بربریت جاری ہے۔ایسا لگتا ہے کہ بلوچستان میں ریاست کی نہیں بلکہ دہشتگردوں کی رٹ قائم ہے،وفاقی حکومت نیشنل ایکشن پلان پر سختی سے عمل در آمد کرائے اور ملکی و قومی سلامتی کیلئے فیصلہ کن اقداما ت کر ے۔انھوں نے کہا کہ دہشتگرد کسی قسم کی رعایت کے مستحق نہیں،ہمیں ان کے سہولت کاروں کو قومی دھارے میں لانے کی پالیسی پر تحفظات ہیں، ایسا کرنا ان کو آکسیجن فراہم کرنے کے مترادف اور ہزاروں شہدا لواحقین کے زخموں پر نمک پاشی کے مترادف ہے۔

انھوں نے کہا کہ ہماری حکومتیں بلوچستان کو کیوں نظر انداز کرتی ہیں،یہاں کے امن پر پے در پے حملوں پر حکمرانوں کی خاموشی لمحہ فکریہ ہے،مستقبل کے معاشی گیٹ وے کو نظر انداز کرنا انتہائی مغحکہ خیز ہے۔ علی حسین نقوی نے کہا کہ کراچی میں بے گناہ شیعہ افراد کے خلاف کریک ڈاون کیا جارہا ہے، مختلف علاقوں سے80سے زائد شیعہ نوجوانوں جن میں صحافی بھی شامل ہیں انھیں بلاجواز گرفتار کرکے بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنایا جارہاہے۔اسطرح کے اقدامات سے ملت جعفریہ میں احساس عدم تحفظ پیداہورہاہے۔ ان اقدامات پرملت جعفریہ کے اکابرین کو فوری اعتماد میں لیا جائے۔

انھوں نے کہا کہ مکران کوسٹل ہائی وے پر سکیورٹی فورسزکے اہلکاروں کی بہیمانہ شہادت،دہشتگردی، شیعہ کلنگ اور جبری گمشدگیوں کے خلاف آج جمعہ کو ملک گیر یوم احتجاج منائیں گے،خانوادہِ شہدائکے لواحقین کے ساتھ بھر پور اظہار ہمدردی ویکجہتی کرتے ہیں اور اس مشکل کی گھڑی میں انکو کبھی تنہا نہیں چھوڑیں گے۔ہماری صدر اور وزیر اعظم پاکستان،چیف جسٹس پاکستان،آرمی چیف،وزیر اعلی سندھ، گورنر سندھ، کور کمانڈر کراچی، ڈی جی رینجرز سندھ اور آئی جی سندھ سے اپیل ہے کہ شیعہ افراد کی جبری گمشدگیوں کا نوٹس لیں، لاپتہ شیعہ نوجوانوں، عمائدین اور صحافیوں کو فوری طور پر رہاکیا جائے۔ دہشت گردوں اور ان کے سہولت کاروں کے خلاف سخت کاروائی کی جائے، شہدا کے لواحقین کے لئے فوری امدادی پیکج کا اعلان کیا جائے،بصورت ملت جعفریہ ملک گیر احتجاج کی کال دے گی اورحالات کی ذمہ دار ی حکومت پر عائد ہوگی۔

مماثل خبریں

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree