Print this page

شہید قاسم سلیمانی جیسے جرنیل نہ ہوتے تو امریکی واسرائیلی ایماءپرداعش مشرق وسطیٰ کو فتح کرتے ہوئے پاکستان میں داخل ہوجاتی، علامہ باقرزیدی

27 جنوری 2020

وحدت نیوز(کراچی) مجلس وحدت مسلمین ضلع غربی بلدیہ ٹاؤن کے تحت جامع مسجد خدیجه الکبریٰ میں شہید قاسم سلیمانی ، ابو مہدی المہندس و رفقاء کی یاد میں مجلس ترحیم و چراغاں کا انعقادکیا گیا جسمیں مومنین و مومنات ، علمائے کرام ، مذہبی ، سماجی شخصیات نے شرکت کی ۔

مجلس وحدت مسلمین صوبہ سندھ کے سیکریٹری جنرل علامہ باقر عباس زیدی نے مجلس سے خطاب کرتے ھوئے کہا کہ شہید قاسم سلیمانی ، شہید ابو مہدی المندس وہ مخلص با بصیرت و شجاع جرنیل تھے جس نے مختلف ممالک کے سخت و طولانی محاذ پر دشمنان اسلام کے خلاف جنگ کیلئے تربیت دیکر منظم کیا اور مشرق وسطیٰ میں امریکہ و اسرائیلی سازشوں کو ناکام بنایا اور داعش کو شکست سے دو چار کیا آج اگر شہید قاسم سلیمانی جیسے جرنیل نہ ھوتے تو امریکی و اسرائیلی داعش مشرق وسطیٰ کو فتح کرتے ھوئے پاکستان میں داخل ھو جاتے اور ہمارا حشر بھی شام ، عراق جیسا کرتے شہید قاسم سلیمانی کا پوری دنیا و انسانیت پر احسان ہے۔

 اس موقع پر مولانا عامر زیدی ، مولانا صغیر عباس ، مولانا حیدر عباس نجفی ، مولانا عباس کمیلی ، صوبائی رہنما ناصر الحسینی ، انور شاہ بخاری ، سبط اصغر ، امتیاز حسین زیدی ، علی اصغر جعفری ، اعظم بھائی ، وسیم عباس ، ضیغم عباس ، شبر رضا ، نوید قمر ، عباس علوانی ، محمد علی شاہ ،مطلوب اعوان اور شہید قائد یونٹ کے سیکرٹری جنرل نور واس خان ، سرفراز بھی موجود تھے بعدازاں شہداء کی یاد میں شمعیں روشن کی گئی۔

مماثل خبریں

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree