رکن قومی اسمبلی اورپا رلیمانی سیکریٹری برائے ہوابازی کیپٹن (ر)جمیل احمد خان کی ایم ڈبلیوایم ضلع ملیر کے رہنماؤں سے ملاقات

29 اپریل 2020

وحدت نیوز (کراچی) پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی حلقہ237 NA-ملیراور پارلیمانی سیکریٹری برائے ہوابازی (ایوی ایشن) کیپٹن (ر)جمیل احمد خان نے مجلس وحدت مسلمین ضلع ملیر کے ضلعی سیکریٹریٹ کا دورہ کیا اور ایم ڈبلیوایم ضلع ملیر کے سیکریٹری جنرل سید احسن عباس رضوی سمیت ضلعی کابینہ سے ملاقات کی اس موقع پر ایم ڈبلیوایم کے صوبائی ڈپٹی سیکریٹری جنرل اور سابق امیدوار PS-89سیدعلی حسین نقوی ، صوبائی سیکریٹری اطلاعات سید علی احمر ، رکن مرکزی پولیٹیکل ایگزیکٹیوکونسل عارف رضا زیدی ،ایکسئین پی ڈبلیو ڈی رزاق صاحب اور ایس ڈی او پی ڈبلیو ڈی سنجے صاحب بھی خصوصی طور پر موجود تھے ۔کیپٹن (ر)جمیل احمد خان اور ایم ڈبلیوایم کے رہنماؤں کے درمیان مختلف امور سمیت علاقاتی صورتحال ، کورونا وائرس اور ترقیاتی اسکیموں کے حوالے سے بات چیت کی گئی۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree