Print this page

ایم ڈبلیوایم رہنماؤں کا کورونا وائرس سے انتقال کرنے والے صوبائی وزیر غلام مرتضیٰ بلوچ کے انتقال پر اظہار افسوس

02 جون 2020

وحدت نیوز(کراچی) پاکستان پیپلز پارٹی کے رکن سندھ اسمبلی حلقہ PS-88ملیراورصوبائی وزیر افرادی قوت حکومت سندھ حاجی غلام مرتضیٰ بلوچ کورونا وائرس کے باعث اچانک انتقال کرگئے۔مجلس وحدت مسلمین صوبہ سندھ کے ڈپٹی سیکریٹری جنرل اور سابق امیدوار حلقہ PS-89ملیر سید علی حسین نقوی اور ضلعی سیکریٹری جنرل سید احسن عباس رضوی نے اپنے مشترکہ تعزیتی بیان میں کہا کہ حاجی غلام مرتضیٰ بلوچ کےانتقال پر دلی رنج وغم اور افسوس کااظہار کرتے ہیں ،مرحوم انتہائی ملنسار اور خوش اخلاق شخصیت کے مالک تھے، خدا وند متعال مرحوم کی مغفرت فرمائے اور تمام پسماندگان کو صبر جمیل عنایت فرمائے۔

مماثل خبریں

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree