Print this page

ایم ڈبلیوایم رہنما میرتقی ظفرکا لیاری میں رہائشی عمارت کے انہدام اور قیمتی انسانی جانوں کے نقصان پر اظہار افسوس

08 جون 2020

وحدت نیوز (کراچی) مجلس وحدت مسلمین کراچی ڈویژن کے پولیٹیکل سیکریٹری میر تقی ظفر نے کھڈا مارکیٹ لیاری میں پانچ منزلہ رہائشی عمارت منہدم ہونے اور قیمتی انسانی جانوں کے نقصان پر افسوس اور انتظامی اداروں کی نااہلی پر مذمت کا اظہار کیا ہے۔ وحدت ہاؤس کراچی سے جاری اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ اولڈ کراچی کے مختلف علاقوں میں مخدوش بلند وبالا عمارتیں خطرے کی علامت بن چکی ہیں ۔ملیر جعفرطیار ، گلبہاراور دیگر علاقوں میں مختلف عمارتیں مختصرعرصے میں زمیں بوس ہوچکی ہیں اور ان سانحات میں درجنوں قیمتی انسانی جانیں ضائع ہوچکی ہیں۔

انہوں نے کہاکہ کے ڈی اے اور سندھ بلڈنگ اتھارٹی کے کرپٹ افسران کی ملی بھگت سے شہر کا انفراسٹکچرتباہی کے دہانے پر پہنچ چکا ہے ۔شہریوں کی جانوں کو مزید حادثات اور سانحات سے بچانے کیلئے حکومت کو کے ڈی اے ، ایس بی سی اے اور کے بی سی اے میں موجود کالی بھیڑوں کا سفایا کر نا ہوگا۔ جن مخدوش عمارتوں کو نوٹس جاری کیئے جا چکے ہیں انہیں فوری خالی کرایا جائے اور متاثرین کو متبادل مکانات الاٹ کیئے جائیں ۔

میر تقی ظفر نے گزشتہ شب کھڈا مارکیٹ لیاری میں مخدوش رہائشی عمارت منہدم ہونے والے سانحےمیں جاں بحق ہونے والے مکینوں کے اہل خانہ سے دلی رنج وغم اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے مرحومین کی مغفرت اور پسماندگان کیلئے صبر جمیل کی دعا کی ہے ، انہوں نے کہا کہ دکھ کی اس گھڑی میں مجلس وحدت مسلمین متاثرہ خاندانوں کے غم میں برابر کی شریک ہے ۔

مماثل خبریں

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree