پی پی پی کے تحت کثیر الجماعتی کانفرنس،ایم ڈبلیوایم کا محرم الحرام میں عزاداری پر کسی قسم کی پابندی قبول نہ کرنے کا اعلان

12 جون 2020

وحدت نیوز(کراچی) پانچ نکاتی ایجنڈے پرپاکستان پیپلزپارٹی سندھ کے زیراہتمام کثیر الجماعتی کانفرنس کا انعقاد وزیر اعلیٰ ہاؤس کراچی میں کیا گیا، کثیر الجماعتی کانفرنس کی صدارت پی پی پی سندھ کے صدر نثار کھوڑو نے کی۔ کانفرنس میں وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ سمیت پیپلزپارٹی کے دیگر کئی صوبائی وزرا ءاور رہنماء موجود تھے جبکہ مجلس وحدت مسلمین کی نمائندگی صوبائی سیکریٹری جنرل علامہ سید باقرعباس زیدی اورصوبائی ڈپٹی سیکریٹری جنرل سید علی حسین نقوی نے کی ۔

کثیر الجماعتی کانفرنس کے ایجنڈے میں کورونا وائرس اور موجودہ صورتحال ، این ایف سی کی غیر آئینی تشکیل اور ایوارڈ کے اعلان میں طویل تاخیر، اسٹیل مل ملازمین کی غیر آئینی اور غیر قانونی برطرفیاں،ملک بھرمیںٹڈی دل کے حملےاور اٹھارویں ترمیم کو متناذعہ بنانے کی کوشش شامل تھی۔

اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے ایم ڈبلیوایم کے صوبائی رہنما سیدعلی حسین نقوی نے اٹھارویں ترمیم پر مجلس وحدت مسلمین کے تحفظات سے آگا ہ کیااور اختلافی نوٹ پیش کیا۔ جبکہ انہوں نے اسٹیل مل ملازمین کی غیر قانونی برطرفیوں کی بھرپومذمت کی ۔ انہوں نے کہاکہ سندھ حکومت کوروناوائرس کی روک تھام کیلئے موثر اقدامات کرے ،محرم الحرام میں ملت جعفریہ کسی پابندی کو قبول نہیں کرے گی اور عزاداری امام حسین ؑ میںکوئی رکاوٹ قبول نہیں کرے گی چاہے جتنی ایف آئی آرز کٹیں یا جتنی گرفتاریاں ہوں۔

کانفرنس میں مسلم لیگ ن کے شاہ محمد شاہ،ایم کیو ایم پاکستان سے خواجہ اظھارالحسن، محمد حسین، پی ایس پی سے شبیر قائمخانی، جے یو آئی سے مولانا راشد محمود سومرو ،جماعت اسلامی سے حافظ نعیم ، ممتاز حسین سہتو ، ٹی ایل پی کے پارلیمانی لیڈرمفتی قاسم فخری، سندھ ترقی پسند پارٹی سے ڈاکٹر قادر مگسی ،ایس این پی سمیت عوامی جمھوری پارٹی کے ڈاکٹر وشنو مل، پی ڈی پی کے بشارت مرزا،شیعہ علماء کونسل سندھ کے صدر مولانا ناظر تقوی سمیت مسلم لیگ ق، عوامی جمہوری پارٹی، جمعیت علماء پاکستان، اے این پی، پختوا خواہ عوامی ملی پارٹی اور سنی تحریک کے رہنماؤں کی شرکت۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree