Print this page

ایم ڈبلیوایم ضلع ملیر کی شوریٰ کا اجلاس، مرکزی سیکریٹری امور تنظیم سازی علامہ شبیر بخاری کی خصوصی شرکت

21 ستمبر 2020

وحدت نیوز(کراچی) مجلس وحدت مسلمین ضلع ملیر کراچی کی شوریٰ کا اجلاس ، ضلعی سیکریٹری جنرل سید احسن عباس رضوی کی زیر صدارت ضلعی سیکریٹریٹ وحدت ہاؤس جعفرطیار سوسائٹی ملیر میں منعقد ہوا، جس میں خصوصی شرکت اور الہیٰ اجتماعی فعالیت کے عنوان پر خطاب شہید قائد علامہ عارف حسین الحسینی ؒ کے رفیق ،مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکریٹری امور تنظیم سازی حجت الاسلام علامہ غلام شبیر بخاری حفظہ اللہ نے فرمایا۔

اس موقع پر ایم ڈبلیوایم کی مرکزی تنظیم سازی کونسل کے رکن ذکی عابدی، مرکزی پولیٹیکل ایگزیکیٹو کونسل کے رکن عارف رضازیدی، کراچی ڈویژن کے ڈپٹی سیکریٹری جنرل علامہ نشان حیدر ساجدی اور ڈویژنل سیکریٹری شماریات سبط اصغر زیدی سمیت تمام اراکین ضلعی کابینہ اور یونٹس کے سیکریٹری وڈپٹی سیکریٹری جنرل صاحبان نے شرکت کی ۔

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree