سندھ رینجرز ویسٹ زون کا اجلاس، ایم ڈبلیوایم رہنما علامہ صادق جعفری کی تمام مسالک کے علماءکو جلوس اربعین امام حسین ؑ کی شرکت کی دعوت

05 اکتوبر 2020

وحدت نیوز(کراچی) سیکریٹری جنرل مجلس وحدت مسلمین پاکستان کراچی ڈویژن و خطیب جامع مسجد حیدری علامہ محمد صادق جعفری صاحب نے پاکستان رینجرز سندھ کےبریگیڈیئر ویسٹ زون طاہر صاحب کے آفس نارتھ ناظم آباد میں رکھی گئی میٹنگ میں شرکت کی اور شہر کراچی کی امن وامان اور دیگر مسائل کی نشاندہی کی اور تمام مکاتب فکر کے علماء کرام کو مرکزی جلوس چہلم امام حسین علیہ السلام میں شرکت کی دعوت دی۔

 اس موقع پرتمام مسالک کے علمائے کرام، مساجد کے خطباء،مساجد و امام بارگاہ کے ٹرسٹیز ، رضی حیدر رضوی چیئرمین ایچ کے ٹرسٹ اورنگی ٹاؤن ویسٹ ،مولانا غلام عباس کمیلی ( امام جماعت مسجد و امام بارگاہ العباس حسین آباد اورنگی ٹاون ، عاصم جعفری ٹرسٹی خیرالعمل ٹرسٹ انچولی ، آفتاب زیدی ٹرسٹی مسجد و امام بارگاہ باب العلم فروغ ایمان ٹرسٹ نارتھ ناظم آباد ، عباس الوانی بلدیہ ٹاؤن کے علاوہ ڈی آئی جی ویسٹ زون جناب عاصم قائم خانی ،ڈی ایس پی آپریشن ویسٹ زون جناب ناصر بخاری ، ایس ایس پی سینٹرل جناب راؤ عارف اسلم ، ایس ایس پی ویسٹ جناب فدا حسین اور ویسٹ زون کے تمام ونگ کمانڈرز نے شرکت کی۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree