کے الیکٹرک کی من مانیوں اور نرخوں میں اضافے کے پیچھے وفاقی و صوبائی حکومتوں کا گٹھ جوڑ شامل ہے، علامہ مبشر حسن

15 اکتوبر 2020

وحدت نیوز(کراچی) مجلس وحدت مسلمین سندھ کے ترجمان علامہ مبشر حسن نے اشیائے خوردونوش وبجلی کی بڑھتی ہوئی قیمتوں پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اسے حکومتی نااہلی قرار دیا ہے۔انہوں نے کہا کہ روزمرہ کے استعمال کی اشیاء کی قیمتوں میں دن بدن اضافہ کیا جا رہا ہے جو عوام کی مشکلات میں اضافے کا باعث ہے۔حکومت کے انتظامی معاملات پر گرفت ڈھیلی پڑ رہی ہے جس نے مہنگائی مافیا کے حوصلوں میں اضافہ کر رکھا ہے۔ حکومت کو چاہیے کہ وہ کرونا سے نمٹنے کے ساتھ ساتھ انتظامی معاملات پر بھی کڑی نظر رکھے تاکہ کسی کو قانونی شکنی کا موقعہ نہ مل سکے۔

ان کاکہنا تھا کہ حکومت کی نا اہلی کی وجہ سے مہنگائی بڑھنے کا جو لامتناہی تسلسل جاری ہے اس کی وجہ سے روزمرہ استعمال کی ہر چیز خوفناک حد تک مہنگی ہوچکی ہے اور غریب آدمی دو وقت کی روٹی کے حصول کے لئے ناجائز ذرائع اختیار کرنے پر مجبور ہے، وزیر اعظم سمیت تمام وزراء کے معاشی بہتری کے تمام تر دعوے طفل تسلی کے سوا کچھ نہیں۔

انہوں نے کہا کہ ن دوسری جانب یپرا کی جانب سے بجلی کی قیمتوں میں مزید اضافہ کراچی کے شہریوں پر ظلم ہے بجلی کی قیمتوں میں اضافے سے عوام مذید مشکلات کا شکار ہوں گے۔کے الیکٹرک کی من مانیوں کے پیچھے وفاقی و صوبائی حکومتوں کا گٹھ جوڑ شامل ہے۔کے الیکٹرک کا ادارہ پرائیوٹ ہونے کے بعد اربوں ڈالر سالانہ کما رہاہے جو غریب عوام کی جیبوں سے چوری کیا جاتا ہے۔ بجلی کی قیمتوں میں مزیداضافہ کو مسترد کرتے ہیں۔

علامہ مبشر حسن نے مزیدکہاکہ معاشی حب کراچی بحرانوں کی زد پر ہے شہر کی عوام ہر ماہ ایک نئے بحران کا سامنا کر تے ہیں آٹا،پانی و بجلی بندش،پیٹرول بحران کی شکار عوام اب مذید مشکلات جھیلے گی ساتھ ہی اشیائے خوردونوش اوربجلی کی قیمتوں میں اضافہ غریب عوام کی کمرتوڑ دے گا۔ حکمران خوف خدا کریں شہر مختلف علاقوں میں اب بھی بے انتہا لو ڈشیڈنگ کے با وجود عوام پر بجلی کی قیمتوں میں اضافہ کرکے عوام پر بجلی بم گرا یا جا رہا ہے جو ہر گز قبول نہیں کیا جائے گا۔وفاقی و صوبائی حکومتیں آٹا،سبزی سمیت بجلی کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کرے اب تک موجودہ حکمران اپنے عوام کو ریلیف دینے میں ناکام رہی ہے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree