Print this page

علامہ باقرزیدی سمیت ایم ڈبلیوایم کے دیگر صوبائی رہنماؤں کا علامہ حسن ظفرنقوی کی والدہ کے انتقال پر اظہار تعزیت

10 جنوری 2021

وحدت نیوز(کراچی) مجلس وحدت مسلمین صوبہ سندھ کے سیکریٹری جنرل علامہ باقر عباس زیدی سمیت صوبائی کابینہ کے اراکین علی حسین نقوی، چوہدری اظہر حسین، علامہ رضا محمد سعیدی،علامہ دوست علی سعیدی، علامہ مبشر حسن، علامہ علی انور جعفری،یعقوب الحسینی،ارشد اللہ مکتبی،ڈاکٹر صابر ابو مریم اور دیگر رہنماؤں نے ایم ڈبلیو ایم کے مرکزی رہنما اور ممتاز عالم دین علامہ حسن ظفر نقوی کی والدہ محترمہ کے انتقال پر ان سے تعزیت کی ہے۔

 رہنماؤں نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا کہ والدہ کا وجود خاندان کے لیے رحمتوں اور برکتوں کے سائباں کی مانند ہوتا ہے۔اس عظیم ہستی کا جدا ہوجانا ایک ناقابل تلافی نقصان اور ناقابل برداشت صدمہ ہے تاہم حکم ربی سے مفر ممکن نہیں۔انہوں نے مرحومہ کی بلندی درجات اور پسماندگان کے لیے صبر جمیل کی دعا بھی کی۔

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree