Print this page

ایم ڈبلیوایم صوبہ سندھ سیکریٹریٹ کے زیر اہتمام اجتماعی دعائے توسل اور جشن میلادحضرت فاطمہ زہراؑ کا انعقاد

03 فروری 2021

وحدت نیوز(کراچی) صوبائی سیکریٹریٹ مجلس وحدت مسلمین پاکستان سندھ و دعا کمیٹی کے زیر اہتمام ھفتہ وار دعائے توسل اور جشنِ محفل میلاد ولادت باسعادت حضرت فاطمتہ الزہرا سلام اللہ علیہا محفل شاہ خراسان روڈ پر منعقد ہوا،جس میں تلاوت دعائے توسل بردار ناصر الحسینی, شیراز الحسن نے کی شعرائے کرام، منقبت خواں، سید ناصر آغا، زوہب حسن، علی رضا جعفری، نقی لاھوتی، نوید رضوی، راشد جلالوی، ریاست میر، نایاب حسن، یارو عباس نے نذرانہ عقیدت پیش کیا جبکہ دعا کمیٹی کے رکن علامہ سجاد شبیر رضوی نے فضائل بی بی فاطمہ سلام اللہ علیہا بیان کیئےاس موقع پر مختلف سماجی شخصیات اور مومنین و مومنات کی بڑی تعداد نے شرکت کی آخر میں 14 پونڈ کا کیک کاٹا گیا اس کے علاوہ نیاز مومنین و مومنات میں تقسیم کیا گیا۔

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree