ایم ڈبلیوایم سکھر کے تحت قبلہ اول پر اسرائیلی جارحیت اور آل سعود کے ہاتھوں جنت البقیع کی تاراجی کے خلاف احتجاجی ریلی

22 مئی 2021

وحدت نیوز(سکھر) یوم یکجہتی مظومین فلسطین و انہدام جنت البقیع کے حوالے سے قائد وحدت حجتہ الاسلام ولمسلمین علامہ راجا ناصر عباس جعفری کی اپیل پر ملک بھر کی طرح سکھر میں بھی مجلس وحدت مسلمین ضلع سکھر کی جانب سے ڈپٹی سیکرٹری جنرل مجلس وحدت مسلمين ضلع سکھر برادر احسان علی شر ایڈووکیٹ و خطیب جمعہ سکھر برکت علی چانڈیو کی قیادت میں بعد نماز جمعہ حیدری جامع مسجد پرانہ سکھر سے پریس کلب سکھر تک ریلی نکالی گئی ۔

مقررین نے اپنے خطاب میں کہا کہ مظومین کی حمایت اسلام کا عین فریضہ ہے یہ وہ وقت ہے جو اسلام کے سچے ہمدرد عاشق رسول اللہ صہ کے دعویداروں کا امتحان ہے اس وقت ہماری مظوم فلسطین کی مائیں بہنیں اور معصوم بچے تمام مسلمانوں کی طرف اپنی آنسوں بھری آنکھوں اور لہو لہاں اپنے پیاروں کی لعشوں کے ساتھ ہماری مدد کے منتظر ہیں لیکن افسوس سد افسوس کے دنیا کے 57 اسلامی ملک خاموش تماشائی بن کر اپنے ہی کلمہ گو مسلمانوں کی عزت و آبرو کے لٹنے کا تماشہ دیکھ رہے ہیں.قبلہ اول بیت المقدس مسلمانوں کی عظیم عبادت گاہ ہے جس طرح خانہ کعبہ، مسجد نبوی، کربلا و نجف اشرف کا دفعہ ہمارے لئیے لازم ہے اسی طرح بیت المقدس کا دفعہ کرنا ہر غیور مسلمان کے لئیے لازم ہے۔

مقررین نے مزید کہا کہ آخر کب تک ہم خاموش رہینگے، جب یہودی شیطانی قوتیں ہم پر غالب آجائیں اور وہ ہماری آبرو کو کچل کر مسجد اقصی قبلہ اول پر قابض ہوجائینگے اور فلسطین کے مردوں کو شھید کر کے عورتوں کو اپنی کنیزیں بنالیں؟افسوس کا مقام ہے کہ جن نام نہاد مسلمانوں نے ناموس رسول اللہ صہ کا خیال نہیں کیا جنت البقیع میں جگر گوشہ رسول اکرم صہ جناب فاطمہ زھرہ س اور ان کی اولاد کی قبروں کو مسمار کیا ان کی بے ہرمتی کی وہ لوگ آج بھی اسرائیل کی پشت پناہی میں ملوث ہیں. مسلمانوں بہت سخت وقت آگیا ہے اب ہم کو ایک ہونا پڑیگا اتحاد و نظم وضبط کے اصولوں پر اسلام کی سر بلندی کی خاطر اپنی آواز کو حکومتی اعوانوں تک پہنچائیں تاکہ عالم اسلام کے حکمرانوں کی غیرت کو جگا سکیں اور مظلوم فلسطینی عوام کے مددگار بن سکیں۔

آخر میں مقررین نے مطالبہ کیا کہ حکومت پاکستان صرف بیان بازیوں سے جان نہ چھڑائیں بلکہ مظلومین فلسطین کی حمایت میں اپنا عملی کردار ادا کریں.ریلی کے شرکاء نے اسرائیل، امریکہ، ہندوستان، انگلستان اور ان کے حواریوں کے خلاف نعرہ بازی کی اور احتجاج کیا۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree