Print this page

سندھ حکومت پولیس مقابلے میں شہید ہونے والے فوٹو گرافر حسیب شیخ کے اہل خانہ کیلئےامداد کا اعلان کرے، ایم ڈبلیوایم

25 مئی 2021

وحدت نیوز(شکاپور) مجلس وحدت مسلمین ضلع شکار پور کے سیکریٹری جنرل اصغر علی سیٹھار نے وفد کے ہمراہ ڈاکوؤں اور پولیس کے مقابلے کے دوران شہید ہونے والے پریس فوٹو گرافر حسیب شیخ کے گھر جاکر ان کے اہل خانہ سے ملاقات اور تعزیت کا اظہار کیا۔

ایم ڈبلیوایم کے رہنماؤں نے اس افسوس ناک واقعے کی مذمت کرتے ہوئے کہاکہ سندھ کے کچے کے علاقے میں ڈاکوؤں کا راج مضبوط ہوچکاہے، ملک بھر سے اغواء کنندگان کو اس علاقے میں روپوش رکھا جاتاہے اور پھر ان کے بدلے تاوان طلب کیا جاتا ہے۔ حکومت پاک فوج کی مدد سے ان کے خلاف ٹھوس آپریشن کا آغاز کرے۔

اصغر علی سیٹھار نے کہا کہ حسیب شیخ اپنے فرائض کی ادائیگی کے دوران شہید ہوئے ، سندھ حکومت فوری طور پر ان کے اہل خانہ کے امداد کا اعلان کرے ، اس موقع پر شہید حسیب شیخ کے ایصال ثواب کیلئےفاتحہ خوانی بھی کی گئی۔ وفد میں علامہ عبد المجید بہشتی و دیگر علمائے کرام اور معززین بھی شامل تھے۔

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree