غیر ذمہ دارانہ رویے نے ملک میں ویکسینیشن کے عمل پر کئی طرح کے سوالات کھڑے کر دے،علامہ باقر عباس زیدی

16 جون 2021

وحدت نیوز (کراچی) مجلس وحدت مسلمین سندھ کے صوبائی سیکرٹری جنرل علامہ باقر عباس زیدی نے کراچی سمیت ملک کے مختلف حصوں سے کورونا ویکسین کی قلت اور بغیر ویکسینیشن کے نادرا ریکارڈ میں لوگوں کے جعلی اندراج کے مبینہ واقعات کے خلاف شدید رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ نیشنل کمانڈ آپریشن سینٹر اپنے انتظامی معاملات پر توجہ دینے کی بجائے عوام کی مشکلات میں اضافے کے لیے کوشاں ہے۔

انہوں نے کہا کہ مذکورہ ادارہ ایک طرف مذہبی اجتماعات، تعلیمی عمل اور کاروبار سمیت دیگر اہم امور میں رکاوٹیں ڈالنے میں پیش پیش ہے جب کہ دوسری جانب ویکسین کی فراہمی اور اس سے مستفید ہونے والے افراد کے شفاف اندراج جیسی اہم ترین ذمہ داریوں سے غفلت کا مرتکب ہو رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس طرح کا غیر ذمہ دارانہ رویہ پاکستان میں جاری ویکسینیشن کے عمل پر کئی طرح کے سوالات کھڑے کر دے۔کووڈ 19ایک عالمی وبا ہے۔اگر ویکسینیشن کے عمل کو شفاف بنانے پر توجہ نہ دی گئی تو ان افراد کو بھی بیرون ممالک سفر میں مشکلات درپیش ہو سکتی ہیں جنہوں نے ویکسین کی مکمل خوراک حاصل کر لی ہے۔

انہوں نے کہا کہ این سی او سی کو اہم  انتظامی امور پر خصوصی توجہ دینا ہو گئی تاکہ کورونا کے خلاف وطن عزیز کی کوششوں پر کوئی انگلی نہ اٹھائی جا سکے۔انہوں نے کہا کہ تعلیمی اداروں کی بندش سے طلباء کی تعلیم کا بے حد ضیاع ہوا ہے۔اس سے نہ صرف تعلیمی سرگرمیاں بری طرح متاثر ہوئیں بلکہ اسے شعبے سے وابستہ لاکھوں افراد کا روزگار بھی داؤ پر لگ گیا۔ملک بھر میں خرید و فروخت اور تفریحی سرگرمیاں کورونا کے دوران بھی معمول کے مطابق جاری رہیں۔سرکاری دفاتر میں عوام کی آمدورفت میں کسی قسم کی کوئی کمی دیکھنے میں نہیں آئی۔ پاکستان ریلوے،پبلک ٹرانسپورٹ اور نقل وحرکت کے دیگر ذرائع عوام بدستور استعمال کرتے رہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ صرف تعلیمی اداروں پر پابندی لگا کر تعلیمی نظام کو مفلوج کرنے کی کوشش کی گئی ہے۔ آن لائن طریقہ تدریس مروجہ نظام تعلیم کا متبادل نہیں ہو سکا اور وہ فوائد حاصل نہیں کیے جا سکے جو ضروری تھے۔ دنیا کے ایک سوپچاس ممالک ایسے بھی ہیں جہاں درس و تدریس معمول کے مطابق جاری رہی۔ تاہم پاکستان میں سرکاری سکولوں کو ایس او پیز کے تحت کھولنے میں درکار اربوں روپے کے فنڈز کی ضرورت کو جواز بنا کر پرائیویٹ سکولوں کو بھی جبری طور پر بند رکھا گیا جو ایک سنگین غلطی ثابت ہوا۔انہوں نے کہا کہ این سی او سی کی غلط اور غیر سنجیدہ پالیسیوں کا خمیازہ ہماری آئندہ نسلوں کو بھی بھگتنا پڑے گا۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree