ایم ڈبلیوایم کے تحت خراسان روڈ کراچی پرمحفل جشن میلاد و دسترخوان امام رضا ؑ کا اہتمام

23 جون 2021

وحدت نیوز(کراچی) صوبائی سیکریٹریٹ مجلس وحدت مسلمین پاکستان سندھ و دعا کمیٹی کے تحت ھفتہ وار اجتماعی دعائے توسل اور جشن محفل میلاد بسلسلہ ولادت باسعادت حضرت امام علی رضا علیہ السلام و دسترخوان امام رضا علیہ السلام کا محفل شاہ خراسان روڈ پر انعقاد جسمیں مولانا نعیم الحسن نے تلاوت دعا کا شرف حاصل کیا معروف شعراء کرام، منقبت خواں حضرات، ثاقب رضا ثاقب، ناصر آغا، ظہیر حسین جارچوی، محمد فیضان رضا قادری، شاہد حسین سبزواری، ریاست میر، شاہد بنگش، نایاب حسین، محمد علی جلالوی، اکبر علی، معظم علی، مسلم رضا، عمران نقوی، نے بارگاہ امامت میں میں نذرانہ عقیدت پیش کیا ۔

اس موقع پر شرکاء محفل نے کلام  پڑھنے والوں کی خوف حوصلہ افزائی کی دعا اور محفل میلاد میں سماجی، مذہبی، سیاسی، شخصیات، ناتھا فاؤنڈیشن کے چیئرمین  رمضان ناتھا، بواترب اسکاؤٹ کے محمد ضامن، الخدام اسکاؤٹ کے علی عباس، دانش عابدی، شبیر حسین، کے علاوہ مومنین و مومنات کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

 مولانا نعیم الحسن، ناصر حسینی نے جشن امام سے خطاب کرتے امام علی رضا علیہ السلام کی یوم ولادت باسعادت پر عالم اسلام کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ آئمہ اطہار ع ۔ کا دن منانا ہی کافی نہیں بلکہ انکی سیرت کو اجاگر کرنا اور اس پر عمل کرنا بھی ضروری ہے ابھی تو ہم صرف زیارتوں پر جاتے ہیں تو ہماری اتنی قدر و اہمیت ہے اگر آئمہ معصومین کی سیرت کو زندہ کرنے کا عمل انجام دیں تو ہماری اہمیت غیر معمولی ہو جائے گی۔

 آغا نعیم الحسن نے کہا کہ سیرت کو زندہ کرنا آسان نہیں جو سیرت کو زندہ کرتا ہے اسکی بہت اہمیت ہوتی ہے اچھائیاں نفس میں آ جائے اور برائیاں دور ہو جائے تو سیرت زندہ ہوتی ہے انقلاب زمانے کی بنیاد اس طرح ڈالی جاتی ہے بعداز محفل میلاد حاضرین کیلئے دسترخوان امام رضا علیہ السلام کا بھی انتظام کیا گیا تھا برادر ناصر حسینی نے تمام مخیر حضرات کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے نذر نیاز اور دسترخوان امام میں بھرپور تعاون کیا اور ان شعراء، منقبت خواں حضرات کا بھی شکریہ ادا کیا جو ہر وقت تعاون کرتے ہیں۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree