محرم سے قبل کالابورڈ تا سعود آباد اور ملیرسٹی تاسعودآباد سڑکوں کی فوری تعمیر کو یقینی بنایا جائے،احسن عباس

29 جون 2021

وحدت نیوز(کراچی) ملیر کے عوام آج بھی بنیادی شہری سہولیات سے محروم ہیں، ٹرنک سسٹم سیوریج لائن کی تنصیب کو دو برس گذرجانے کے باوجود ملیر کی سڑکیں تباہ حالی کا شکارہیں، مسافر، راہگیر اور تاجر ذہنی ازیت اور کوفت کاشکارہیں ،محرم الحرام اور عید میلادالنبیؐ بھی نزدیک ہے عاشقان رسولؐ اور آل رسولؑ کو مذہبی عبادات میں رکاوٹوں کا سامنا ہے، کالابورڈ تا سعود آباد اور ملیرسٹی تاسعودآباد سڑکوں کی فوری تعمیر کو یقینی بنایا جائے۔ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین ضلع ملیر کے سیکریٹری جنرل سید احسن عباس رضوی نے مختلف مساجد وامام بارگاہوں کے دورہ جات کے موقع پر ٹرسٹیز اور بانیان جلوس سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے کہا کہ ملیر میں جگہ جگہ کچرے کے ڈھیر بلدیہ عظمیٰ ملیر اور کورنگی کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہیں، سڑکوں کی تباہ حالی ہے علاقہ مکینوں کی زندگی اجیرن بنا رکھی ہے ۔ مختلف سیاسی ومذہبی جماعتیں اس اہم مسئلے کےخلاف آواز بلند کررہی ہیں لیکن بےحس انتظامیہ ٹس سے مس نہیں ہورہی ۔ مجلس وحدت مسلمین سندھ حکومت سے محرم الحرام اور ربیع الاول میں عزاداری اور میلاد النبی ؐ کے جلوسوں سے قبل سڑکوں کی اصل حالت میں بحالی کا پرزور مطالبہ کرتی ہے ۔ بصورت دیگر اہلیان ملیر اپنے جائز حق کیلئے پر امن احتجاج کاحق محفوظ رکھتے ہیں۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree