مخصوص مکتبہ فکر کی مذہبی تعلیمات کے پرچار کے لئے یکساں نظام تعلیم کا ڈھنڈورا پیٹا جا رہا ہے، علامہ صادق جعفری

30 جون 2021

وحدت نیوز(کراچی) مجلس وحدت مسلمین کراچی ڈویژن کے سیکرٹری جنرل علامہ صادق جعفری نے یکساں نصاب تعلیم پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ مخصوص مکتبہ فکر کی مذہبی تعلیمات کے پرچار کے لئے یکساں نظام تعلیم کا ڈھنڈورا پیٹا جا رہا ہے، آئین کی رو سے کسی پر بھی اپنا عقیدہ یا اپنی مذہبی تعلیمات کو جبراً مسلط نہیں کیا جا سکتا۔ ان کا کہنا تھا کہ مدرسہ، سرکاری اور نجی تعلیمی نظام میں یکسانیت کے لئے جو نظام تعلیم شروع کیا گیا تھا، نصاب کی تدوین کے بعد مواد کا جائزہ لینے سے واضح نظر آرہا ہے کہ یہ پاکستان کی تعلیمی پالیسیوں سے متصادم، دینی اقدار کے برعکس، اسلام کی مستند تاریخ کے منافی اور معتبر شخصیات کے احترام سے دانستہ اعراض پر مبنی ہے۔

ایم ڈبلیو ایم رہنما نے کہا کہ نصابی کتب کے ذریعے تعصب اور گروہی اختلافات کو ہوا دینے کی کوشش ملک کو انارکی کی طرف لے جائے گی، نفاذ اسلام بل کے ذریعے مقاصد کی تکمیل میں ناکامی کے بعد یکساں نصاب تعلیم کو ہتھیار بنانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ نصابی کتب کو شرانگیزی سے پاک رکھ کر نئی نسل کو مذہبی منافرت سے بچایا جا سکتا ہے، پرامن پاکستان کے لئے مذہبی رواداری انتہائی ضروری ہے، متنازع نصاب تعلیم نئی نسلوں کے اذہان کو زہر آلود کردے گا، مجلس وحدت مسلمین یکساں نصاب تعلیم کی ہر پلیٹ فارم پر مخالفت کرے گی۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree