پی پی پی کےنومنتخب ممبرقومی اسمبلی قادر مندوخیل کا کامیابی پر ایم ڈبلیوایم سے اظہار تشکر، علاقائی مسائل کےحل کیلئےکمیٹی تشکیل

08 جولائی 2021

وحدت نیوز(کراچی) ضمنی انتخاب حلقہ NA-249  میں بلدیہ ٹاؤن سے مجلس وحدت مسلمین کے حمایت یافتہ پاکستان پیپلز پارٹی کے کامیاب رکن قومی اسمبلی جناب قادر خان مندوخیل کی حسینی نگر بلدیہ ٹاؤن آمد اور ضمنی الیکشن میں بھرپور حمایت اور کامیابی میں اہم کردار ادا کرنے پر مجلس وحدت مسلمین کے قائدین، کارکنان اور علاقائی معززین کا شکریہ ادا کیا۔

 اس موقع پر مجلس وحدت مسلمین کے نامزد امیدوار جناب علامہ مبشر حسن، ڈویژنل رہنما میر تقی ظفر، سبط اصغر زیدی اور ڈسٹرکٹ ویسٹ و کیماڑی کے سیکریٹری جنرل کلیم رضا، ڈپٹی سیکریٹری جنرل وسیم عباس کے علاوہ جامع مسجد خدیجتہ الکبری کے پیش امام مولانا سید عامر زیدی، علاقائی ٹرسٹیز جناب علی علوانی، جناب سرور صاحب، جناب اختر عباس صاحب بھی موجود تھے۔

ملاقات میں ممبرقومی اسمبلی اور ایم ڈبلیوایم کے عہدیداران کے درمیان تفصیل سے حلقے کے مسائل پر گفتگو ہوئی اور محرم الحرام سے قبل مساجد وامام بارگاہوں کے اطراف اور جلوسوں کے روٹس پر درپیش مسائل کے فوری حل و اقدامات کے لئے کمیٹیوں کے قیام کا اعلان کیا گیا۔

رکن قومی اسمبلی قادر خان مندوخیل کے ہمراہ ان کے کوآرڈینیٹر جناب اسلام آفریدی، خالد نیازی، آغا نعیم درانی ، حنیف سواتی اور طاہر نیازی بھی موجود تھے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree