ایم ڈبلیوایم ضلع شکار پور کے تحت حسین ؑ سب کا کانفرنس کا انعقاد، شیعہ سنی علمائے کرام کا خطاب

09 اگست 2021

شکارپور: مجلس وحدت مسلمین ضلع شکارپور کے زیر اہتمام حسینؑ سب کا کانفرنس کا انعقاد پریس کلب میں کیا گیا ، کانفرنس کی صدارت ضلعی سیکریٹری جنرل ایم ڈبلیوایم اصغرعلی سیٹھار نے کی، کانفرنس کے مقررین میں شیعہ سنی علمائے کرام بشمول علامہ عبداللہ مطہری، زبیر سومرو، ادیب الحسن، جیئے سندھ محاذ کے رہنما اسداللہ سومرو، صحافی سلطان رند، رواداری تحریک کے رہنما دلشیر مجید ، ایڈوکیٹ ظفر چنا، جے یوآئی کے رہنما مولانا عبدالقادر بروہی،مولانا عبد الفتح مہر، مولانا عنایت اللہ اور حافظ سلیم نے خطاب کیا اور محرم الحرام میں بین المسالک ہم آہنگی پر زور دیتے ہوئے کہا کہ نواسہ رسولؐ کی یاد ہر مسلمان مناتا ہے کیوں کے وہ اللہ کے مقرب اور نبی کریمؐ کے لخت جگر ہیں، محرم الحرام میں رواداری اور وحدت کا فروغ امت مسلمہ کا اولین فریضہ ہونا چاہئے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree