پکے دینداروں کی قلیل تعداد امام زمانہ (عج) کی غیبت کی اہم وجہ ہے، دیندار بننے کیلئے اصحاب کربلا کو سمجھنا ہوگا،آغا مبشر زیدی

13 اگست 2021

وحدت نیوز(کراچی)مجلس وحدت مسلمین پاکستان ضلع جنوبی کراچی کی جانب سے امام خمینی لائبریری روڈ سولجر بازار پر منعقد کئے گئے عشرہ اول 1443ء کے سلسلہ مجالس عزا سے آغا مبشرحیدر زیدی نے ’کربلا اور دینداری‘ کے عنوان پر گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ آج امام زمانہ (عج) کی غیبت کی اہم وجہ یہ ہے کہ پکے دیندار بہت قلیل تعداد میں ہیں، دینداری کی اصل شکل کو سمجھنے کے لئے اصحاب کربلا کو سمجھنا ہوگا، اصحاب کربلا پکے دین دار ہیں، امام زمانہ (عج) صالحین کے سرپرست ہیں، اگر ہم امام زمانہ (عج) کی سرپرستی میں آنا چاہتے ہیں تو ہمیں صالح بننا ہوگا، صالحیت کا مصداق حضرت عباس علمدارؑ کی ذات ہیں، حضرت عباس  عالم، باوفا، بابصیرت اور اطاعت کرنے والے شخص ہیں، مکمل دین پر عمل کرنے والے لوگ سالم دین کے حامل ہیں، ایسے لوگ امام (عج) کا ساتھ نہیں دے سکتے جو بعض چیزوں کو مانتے ہیں اور بعض کو چھوڑ دیتے ہیں، دین لوگوں کے لئے ایک مٹھاس ہے، جب آزمائش سامنے آتی ہے تو دین دار بہت کم رہ جاتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ امام حسینؑ نے کربلا میں دین کے نام لیوا افراد کے چہرے سے پردہ اٹھایا، پکے دیندار امامت کو اپنی جان کا نذرانہ پیش کرنے کو آمادہ رہتے ہیں، امامت کو سمجھنے کے لئے پکا دیندار ہونا ضروری ہے، امامت کو پکے دین داروں کی ضرورت ہے، اگر لوگ پکے دین دار بن جاتے تو امام (عج) کی حکومت قائم ہوجاتی، ہمیں دیکھنا ہوگا کہ ہماری ترجیحات میں دین شامل ہے یا نہیں ہے۔

 آغا مبشر زیدی کا کہنا تھا کہ مجالس عزا پیغام امام حسینؑ کو سمجھنے کے لئے بہت ضروری ہیں، خدا ہمیشہ رہے گا اور اسی کی عبادت اخلاص کے ساتھ کرنی چاہیئے، تاہم اخلاص کی کیفیت تک آنے کے لئے بہت کوشش کی ضرورت ہوتی ہے، کوئی تعریف کریں تو ہمیں برا لگنا چاہیئے اور اپنا اجر صرف خدا سے طلب کرنا چاہیئے، دین ہمیں سکھاتا ہے کہ والدین کے ساتھ عاجزی سے پیش آئے، خدا نے انسان کے ساتھ وابستہ رشتے فطرت سے مکمل طور پر ہم آہنگ بنائے ہیں۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree