ایم ڈبلیوایم سندھ سیکریٹریٹ کے زیر اہتمام لبیک یارسول اللہﷺ کانفرنس کا انعقاد، مذہبی،سیاسی سماجی شخصیت کی شرکت

02 نومبر 2021

وحدت نیوز(کراچی)مجلس وحدت مسلمین سندھ کے زیر اہتمام لبیک یارسول اللہﷺ کانفرنس کا انعقاد محفل شاہ خراسان میں کیا گیا جس میں مختلف مکاتب فکر کے علما، مذہبی و سماجی شخصیات اور کارکنان نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔کانفرنس کے انعقاد کا مقصد مذہبی رواداری کے فروغ اور اتحاد بین المسلمین کی ضرورت کو واضح کرنا تھا۔مقررین نے اپنے خطابات میں وحدت و اخوت کو عصری و شرعی تقاضا قرار دیتے اسے مسلم امہ کی بقا اور ترقی و استحکام کے لیے اولین ترجیح قرار دیا۔

کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ایم ڈبلیو ایم سندھ کے صوبائی سیکریٹری جنرل علامہ باقر زیدی نے کہا کہ نبی کریم ﷺ ختمی مرتبت حضرت محمدﷺ کی ذات پرنور  اہل ایمان کے لیے مرکز اتحاد ہے۔ عالم اسلام کے انتشار و افتراق کی واحد وجہ سرور دوعالم ﷺ کی تعلیمات سے دوری ہے۔آج دنیا بھر میں امت مسلمہ باہمی چپقلش اور عناد کے باعث رسوائی و بربادی سے دوچار ہے۔اسلام دشمن طاقتوں کا آسان ہدف اسلام کے نام پر نبی کریم ﷺکے نام لیواؤں کے درمیان بدگمانیاں پیدا کرنا ہے۔اسلام مسلمانوں کو بھائی بھائی قرار دیتا ہے۔نبی ﷺ سے عشق کا تقاضا ہے کہ نبی ﷺکے احکامات پر دل وجاں سے عمل کیا جائے۔نبی ﷺ کی اطاعت ہی اللہ کی اطاعت ہے۔اخوت و رواداری کا دامن اگر مضبوطی سے تھام لیا جائے تو عالم اسلام کے سر سے زوال کے بادل چھٹ سکتے ہیں۔شیعہ سنی اسلام کے دو مضبوط بازو اور ایک دوسرے کے لیے لازم وملزوم ہیں۔انہوں نے کہا اس طرح کی مشترکہ تقریبات سے ان تکفیری عناصر کی بھی حوصلہ شکنی ہوتی ہے جنہوں نے امت مسلمہ کو ٹکڑوں میں تقسیم کرنے کے لیے فتوی ساز فیکٹریاں کھول رکھی ہیں۔

انہوں نے کانفرنس میں شرکت کرنے پر تمام علما و کارکنان کا شکریہ ادا کیا. کانفرنس سے مولانا منظر الحق تھانوی، مبشر حسن  ،ناصر حسینی، عزادار حسین، ظہیر جارچوی، صادق جعفری، محمد فیضان رضا قادری نے خطاب کیا۔

کانفرنس کے شرکاء میں علامہ مبشر حسن، مولانا صادق جعفری  ،مولانا نعیم الحسن ،مولانا زاہد حسین ہاشمی  ،مولانا محمد بشیر انصاری ،مولانا منظرالحق تھانوی، مولانا شاہ کفیل احمد، محمد فیضان رضا قادری ،مولانا اکرام حسین ترمذی ،علامہ مرزا طاہر حبیب ،علامہ سجاد شبیر رضوی، مولانا اظہر حسین نقوی، مولانا ملک غلام عباس، آل پاکستان سنی تحریک کے چیئرمین مطلوب اعوان قادری، پاکستان فلاح پارٹی کے جنرل سیکرٹری محمد جنید منشی ،رہنماپاکستان پیپلز پارٹی سیدہ حنا شاہ جیلانی ،سید سید ثمر عباس نقوی ،فخر عباس، فلسطین فاؤنڈیشن کےصابر ابو مریم، جعفریہ الائنس کے رہنما شبر رضا، ایم کیو ایم کے رہنماقمر عباس رضوی، سرفراز حسین،رہنما پاکستان عوامی تحریک راؤ کامران ، عدنان روف، مولانا خواجہ امین نظامی، نظام مدارس صوفیا سربراہ خواجہ وسیم نظامی ،نظامی فاؤنڈیشن پاکستان، بابرہ اسماعیل ،سماجی رکن بوتراب اسکاؤٹس محمد مہدی ، ضامن عباس اور دیگر مذہبی  و سیاسی ماتمی انجمنیں، سماجی شخصیات، صحافی مقامی انتظامیہ کے نمائندےاور ابوطالب فاؤنڈیشن کے حیدر علی شاہ بھی شامل ہیں۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree